حکومت کو دہشتگردی کیخلاف اپوزیشن کے ساتھ ملکر ایک بیانیہ بنانا چاہیے

شیخ رشید

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا،اپوزیشن مارچ ملتوی کردے، دہشتگردی اور کورونا کا خطرہ ہے، سیاست چلتی رہتی ہے حکومت کو دہشتگردی کیخلاف اپوزیشن کے ساتھ ملکر ایک بیانیہ بنانا چاہیے، اپوزیشن کو بھی عمران جتنا ہی ملک عزیز ہے۔

انہوں نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام اپوزیشن کو سمجھانا ہے، ملک جتنا عزیز عمران خان کو ہے اتنا ہی عزیز اپوزیشن کو بھی ہے، 23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا، جیمبرز بھی لگے ہوں گے، اپوزیشن 23 مارچ کو ملتوی کردے اور 27 مارچ کو اسلام آباد آجائے، دہشتگردی اور کورونا کا بجی خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست چلتی رہتی ہے حکومت کو دہشتگردی کیخلاف اپوزیشن کے ساتھ ملکر ایک بیانیہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے مطالبے پاکستان سے ٹکرانے والے ہوئے تو ٹکرایا جائے گا، افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہماری سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، افغانستان کے ساتھ 20 کلومیٹر ابھی باڑ لگانا رہتی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ 11 جنوری سے نئی بی این اے تنظیم بن گئی ہے۔ جوہرٹاؤن میں ہونے والے حملے میں تین دہشتگردوں کو سزا ہوچکی ہے، را نے پاکستان کے کریمنل کو پیسے دے کرانگیج کیا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آخری دم تک چین سے دوستی نبھائے گی، جوہر ٹاون کے تینو ں ملزموں کو سزائے موت دی گئی ہے، دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جانا چاہیے، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں اہم فیصلہ کیا

🗓️ 2 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں خصوصی افراد کے

تل ابیب پر حملے کب تک جاری رہیں گے؛انصاراللہ کا اعلان

🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ رکن نے اعلان

اب اسرائیل فتح کی کوئی تصویر نہیں

🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ان ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں ایسے جنگجو موجود ہیں

یوکرین کبھی روس سے جنگ نہیں جیت سکتا:امریکی نائب صدر

🗓️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر جے ڈی ونس نے کہا ہے

اربعین واک نے دنیا کو حیران کر دیا ہے:عراقی سپریم اسلامی اسمبلی

🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کی اسلامی سپریم کونسل نے ایک بیان میں اربعین حسینی

بحرین نے لاپیڈ کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی

🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:   بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم سلمان بن حمد

بشریٰ انصاری، فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزاہ کی ’دیمک‘ سے بڑے پردے پر واپسی

🗓️ 2 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ثمینہ پیرزادہ سمیت

یورو زون اور انگلینڈ میں افراط زر میں اضافہ جاری

🗓️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین میں جنگ اور روس کے خلاف پابندیوں کے براہ راست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے