🗓️
سچ خبریں: احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
احسن اقبال نے امریکی سفارت خانے میں امریکہ کے 248ویں یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سینیٹر کا اقوام متحدہ سے اسرائیل کے بارے میں اہم مطالبہ
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ سے توقعات رکھتے ہیں، اور جموں و کشمیر کے عوام کے جمہوری حق خود ارادیت کی حمایت کے لیے امریکا سے مثبت امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اتنے ہی پرانے ہیں جتنا خود پاکستان ہے۔ حال ہی میں امریکی عوام کی کرکٹ کے کھیل میں گہری دلچسپی دیکھی گئی، جس سے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ممالک کے لاکھوں لوگ لطف اندوز ہوئے۔
مزید پڑھیں: غزہ کی حمایت پر پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، ایرانی صدر
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ترین ملک ہے، جو قدرتی، انسانی وسائل اور صلاحیتوں سے مالامال ہے۔ 60 فیصد پاکستانیوں کی عمر 30 سال سے کم ہے، باصلاحیت نوجوان ہماری آبادی کا اہم ترین اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان کو جدت، صنعت کاری، اور اقتصادی ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کا نیتن یاہو کو ایک اور حکم
🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: دیر سے ہی سہی لیکن آخرکار آج امریکی صدر جو
دسمبر
پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں دراڑ پڑنے لگی
🗓️ 3 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں
جون
السنوار کی کس دھمکی نے صیہونیوں کو خوفزدہ کیا؟
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک عرب میڈیا آؤٹ لیٹ نے اس خطرناک ترین خطرے کو
مئی
خیبرپختونخوا میں ایک روز میں سال کے سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ
🗓️ 2 اکتوبر 2022خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 476 نئے انفیکشن ریکارڈ
اکتوبر
جنگ بندی کی آڑ میں جنوبی لبنان میں صہیونی کیا کر رہے ہیں؟
🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ سے وابستہ وفاء للمقاومت بلاک
دسمبر
داعش کے موجودہ سربراہ کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا اہم اعتراف
🗓️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے خفیہ تفتیش کی کچھ رپورٹ کی بنیاد پر
اپریل
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی آثار قدیمہ کی لوٹ مار
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی آثار قدیمہ کے ماہر کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد
جولائی
شوہرکو شادی سے قبل بھائی بولا تو انہیں غصہ آگیا تھا، عائشہ جہانزیب
🗓️ 11 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان و اداکارہ عائشہ جہانزیب نے انکشاف
مئی