سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ملک کو آئی پی پیز کے چنگل میں پھنسایا جبکہ ہم نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی اور اربوں ڈالر بچائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ملک کو ن لیگ نے آئی پی پیز کے چنگل میں پھنسایا، کیپسٹی چارجز کے مہنگے معاہدے ن لیگ نے خود کیے جبکہ ہم نے اپنے دور میں آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی اور ڈالر ریٹ کو فکس کر کے اربوں ڈالر بچائے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا آئی پی پی معاہدوں کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ نگران وزراء اب کیوں مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں؟ نگران حکومت کو ہمارے پیچھے ڈالے لگانے سے ہی فرصت نہیں تھی۔
عمر ایوب نے کہا کہ دنیا میں بجلی کی پیداواری لاگت کم ہے جبکہ ہمارے ہاں زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں: نیب، نیپرا آئی پی پیز کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں:وزیر توانائی
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی اور ڈالر ریٹ کو فکس کر کے اربوں ڈالر بچائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے قطر سے ایل این جی معاہدے پر نظرثانی کر کے 10 ارب ڈالر سے زائد کی بچت کی۔