سچ خبریں: پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر نے ارشد ندیم کے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یو اے ای کے سفیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا، جو پاکستانی عوام کی صلاحیتوں اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قومی اسمبلی کا ردعمل
انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے بے حد فخر کا باعث ہے اور یہ جیت عالمی سطح پر پاکستانی کھلاڑیوں کے عزم اور محنت کو نمایاں کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: بیرسٹر سیف کی ارشد ندیم کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
سفیر نے کہا کہ بطور متحدہ عرب امارات کے سفیر، مجھے اپنی برادر قوم کو اس طرح کے سنگ میل عبور کرتے دیکھ کر بے حد خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔