سچ خبریں: لاہور میں سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت پر عوام نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کیے۔
رپورٹ کے مطابق سینکڑوں افراد نے لاہور میں امریکی قونصل خانے کے سامنے جمع ہو کر صیہونی حکومت کے اقدامات اور حزب اللہ لبنان کے محبوب سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت کی شدید مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل کو کیا ملا؟
اس موقع پر لوگوں نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کر امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کیے جانے پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔
اس احتجاجی ریلی کے اختتام پر مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کیے۔
اسی طرح اتوار کو کراچی میں بھی بڑی تعداد میں عوام نے امریکی قونصل خانے کے سامنے جمع ہو کر صیہونی حکومت کے ہاتھوں ہونے والی سید حسن نصراللہ کی شہادت میں امریکی حکومت کے تعاون کی سختی سے مذمت کی اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔
مزید پڑھیں: سید حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا، پاکستان
واضح رہے کہ اگرچہ امریکہ نے دعوی کیا ہے اسے سید حسن نصراللہ پر حملہ کیے جانے سے صرف تین منٹ اطلاع دی گئی لیکن متعدد تجزیہ کار اور دیگر حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ صیہونیوں کا یہ جرم امریکہ کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔