پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن سے مطالبہ

پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن سے مطالبہ

🗓️

سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن سے ایڈہاک ججوں کی تقرری کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا، جس میں انہوں نے کہا کہ حالیہ وقت میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے 8 اور 5 ججوں کے فیصلے کے فوراً بعد ایڈہاک ججوں کی تقرری کی تجویز سامنے آئی ہے، جس سے غلط تاثر پیدا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عارضی بنیادوں پر ججوں کو تعینات کرنے کی ضرورت کیوں پڑی؟تنازع کیا ہے؟

خط کے مطابق، ایک پارٹی کے خلاف سپریم کورٹ کی رائے کو مساوی کرنے کا تاثر نہیں ملنا چاہیے۔ عوام ایک آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کے حقیقی اسٹیک ہولڈر ہیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں عارضی بنیادوں پر ججوں کی تعیناتی کیوں کی جا رہی ہے؟

گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں جوڈیشل کمیشن نے ایک سال کے لیے ان دونوں ناموں کی منظوری دی۔

مشہور خبریں۔

تحریک انصاف اور حکمران اتحاد کس پریشانی سے دوچار ہیں؟

🗓️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت گنوانے کے بعد عمران خان کا دوسرا لانگ

مغربی کنارے پر صیہونیوں کا حملہ ؛ 6 فلسطینی گرفتار

🗓️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی

شامی عوام کی مشکلات

🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے دنیا کے متعدد ممالک پر عائد

چین یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کی فتح کا منتظر: نیٹو

🗓️ 18 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روس اور یوکرین کے درمیان فوجی

سعودی اتحاد جنگ بندی کو غنیمت سمجھے: یمنی پارلیمنٹ

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:    یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی پارلیمنٹ نے انصار

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں بسانے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

🗓️ 14 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بحرین کی حکومت کا ہاتھ

🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:    انسانی حقوق کے نگراں ادارے کی رپورٹ کے مطابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے