?️
سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایک بدترین سفاکیت کے واقعے میں ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں دن رات بدترین تباہی ہو رہی ہے اور دنیا کو اس پر بیدار ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قومی اسمبلی کا ردعمل
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی اس کی مذمت کرتے ہوئے باقاعدہ بیان جاری کیا ہے۔ ڈپٹی وزیر اعظم نے بھی بیان دیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ کل اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ہم نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے جو امن قائم کرنے کے لیے کئی دہائیوں پہلے بنائے گئے تھے، انہیں اب جاگنا چاہیے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جمعہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ کی اپیل کی گئی اور میں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی کہا ہے۔
مزید پڑھیں: دشمن ہنیہ سے ڈرتا ہے چاہے وہ زندہ ہو یا شہید: حماس
وزیر اعظم نے کہا کہ میں بھی اپنی کابینہ کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس کی مسجد میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کروں گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے منتخب ہونے کے بعد سے بجلی بحران کو حل کرنے کے لیے شب و روز کوششیں جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
روس کے خلاف سائبر حملوں میں اضافہ
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس میں سائبر کرائمز کے قومی رابطہ مرکز کے نائب سربراہ
جولائی
حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں تو در بدر کی ٹھوکریں کیوں کھا رہی ہے
?️ 1 مارچ 2022لاہور: (سچ خبریں) حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے
مارچ
قیدیوں کا تبادلہ اور مزاحمت کا اخلاق
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کی انادولو ایجنسی کی ایک رپورٹکے مطابق غزہ میں
فروری
غزہ پر کس کا کنٹرول ہے؟ امریکی حکام کا اظہار خیال
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبری زبان اخبار نے غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر
اکتوبر
حزب اللہ نے فلسطینی کمانڈر العاروری کا بدلہ کیسے لیا؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: صالح العروری کے قتل کے ابتدائی ردعمل کے ایک حصے
جنوری
غزہ میں کتنی سرنگیں ہیں؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی
جنوری
فیروز خان، وہاج، دانش اور مجھے منفی کرداروں سے شہرت ملی، آغا علی
?️ 10 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) وہاج علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیادہ
مئی
کیا سعودی عرب اور فرانس کے ساتھ ہتھیار ڈالنے کے مذاکرات کی افواہیں جھوٹ ہیں؟
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کے بعد، جس میں فرانس اور
مئی