سچ خبریں: ملک میں آج محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم محرم الحرام 8 جولائی پیر کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم محرم الحرام 8 جولائی پیر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں امن وامان بحال رکھنے کے لئے رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ یوم عاشور 17 جولائی بدھ کو ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی تھی کہ آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
مزید پڑھیں: محرم الحرام کے دوران پاک فوج طلب
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نئے چاند کی عمر 15 گھنٹے ہے جبکہ نظر آنے کے لیے عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے۔