صنم جاوید کو کس شرط پر رہائی ملی؟

صنم جاوید کو کس شرط پر رہائی ملی؟

🗓️

سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو اس شرط پر رہا کر دیا کہ وہ آئندہ نامناسب گفتگو نہیں کریں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کی درخواست نمٹا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی رہائی کے متعلق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت، اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ صنم جاوید اب آزاد ہیں اور اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں۔

انہوں نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ ضمانت دیتے ہیں کہ صنم جاوید آئندہ نامناسب گفتگو نہیں کریں گی؟ وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل سے ہماری ملاقات ہوئی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صنم جاوید کو ملک بھر میں کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں درج ایف آئی آر واپس لی جائے گی۔

میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی بیان دیا کہ اب گرفتاری نہیں ہوگی اور صنم جاوید پر اسلام آباد اور کوئٹہ میں درج مقدمات دو دن میں واپس لیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: پنجاب سے زلفی بخاری، یاسمین راشد، صنم جاوید پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، میاں اسلم

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ صنم جاوید انتہائی سخت اور نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں۔ میں نے صنم جاوید کی طرف سے عدالت سے معذرت کی اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ احتیاط کی جائے گی۔

یاد رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے اسلام آباد میں ہی رہنے اور ایک بھی لفظ نہ بولنے کی ہدایت کی تھی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کو کہاں سے سبق لینا چاہیے تھا؟امریکی سنیٹر کی زبانی

🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مورفی نے کہا کہ امریکہ کی کوئی

عمران خان نے حکومتی کارگردی کو بہتر بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی

🗓️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی کارکردگی اور بیانیہ کو

شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا

🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:    جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے اعلان کیا

ہمارے عدالتی نظام میں انگریزوں کے زمانے کی کون سی روایت آج بھی قائم ہے؟

🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ آف پاکستان اور صوبائی ہائی کورٹس کی موسم

امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک

🗓️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک ہیکر گروپ نے امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب

صیہونی حکومت کے مصر کو ڈبونے کے منصوبے کا انکشاف

🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی ویب سائٹ Netsuhnet کےمطابق اسرائیل نے غزہ

کراچی:تاجروں نے  سندھ  حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

🗓️ 30 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) کاروباری اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے تاجروں نے

پاکستان سے ریسکیو ٹیمیں، امدادی اشیا ترکیہ پہنچنا شروع

🗓️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے