?️
سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے جماعت اسلامی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اتنے ووٹ نہیں لیے جتنی گرفتاریاں بتا رہے ہیں، انہیں یہ بھی خیال نہیں کہ ان کی جماعت کے نام کے ساتھ اسلامی لگا ہوا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ احتجاج کی اجازت قانون اور ضابطوں کے مطابق ہوتی ہے، احتجاج اور انتشار میں فرق ہونا چاہیے،جو قانون میں دیے گئے طریقہ کار کو پورا کرے گا، وہ سو بار احتجاج کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے سے کون سی حقیقت سامنے آ گئی؟ امیر جماعت اسلامی
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ میں اسلام آباد سے نکلا ہوں، چند چھوٹے گروپس احتجاج کے لیے نکلے ہیں۔ ایک دو جگہوں پر بیس تیس نوجوان کھڑے ہیں، کوئی بڑا احتجاج نظر نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کے کاروبار اور کاموں میں رکاوٹ ہوگی تو پھر حکومت کس چیز کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی کے ہوتے ہوئے پی ٹی آئی کے کسی ایڈونچر کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف طاقت کا استعمال
طلال نے کہا کہ اپوزیشن کے لیے پانچ سال آسان نہیں گزرتے اور اس اسمبلی کے ہوتے ہوئے حکومت میں کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی چانس نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کو وسیع پیمانے پر امریکہ مخالف مارچ
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آج پاکستانی عوام
اپریل
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا برفانی چیتوں کی روس منتقلی فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے حکومت سے مطالبہ
مئی
الاخبار نے یورپی ماہرین کے حوالے سے لکھا ہے: امریکہ اور اسرائیل ایران کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ یورپی فوجی
جولائی
کابل میں امریکی ڈرون حملے میں نو افراد ہلاک
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع کے مطابق کابل میں ہونے والے امریکی
اگست
قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں نیتن یاہو کی رکاوٹوں پر صیہونی عہدیداروں کا ردعمل
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن رہنماؤں اور سابق حکام نے قابض وزیر اعظم
مارچ
محمد الضیف کے دست راست اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار مروان عیسی کون تھے؟
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:مروان عیسی، جو فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار اور سائے میں
فروری
امریکہ نے نئی ویزا پابندیوں کا اعلان کیا
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ان لوگوں کے لیے نئی
فروری
ایک بار پھر بائیڈن ہوائی جہاز کی سیڑھیوں پر گرے
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو ایئر فورس 1 کی سیڑھیاں
فروری