🗓️
سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جے یو آئی اسماعیل ہنیہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریکیں ختم نہیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کے خاندان کی شہادت پر مشہور شخصیات اور رہنماؤں کا مسلسل ردعمل
مولانا نے اپنے بیان میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ سے جب ملاقات ہوئی تو وہ شہادت کے جذبے سے سرشار تھے۔ اسماعیل ہنیہ اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر آج قومی اسمبلی، سینیٹ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی میں قراردادیں پیش کی جائیں گی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے اسماعیل ہنیہ کے بلندی درجات کے لیے ملک بھر میں قرآن خوانی کی اپیل کی ہے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بھرپور مظاہرے کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، حماس نے اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے فریم ورک کی وضاحت کی
حماس نے بتایا ہے کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے۔
حماس کے سیاسی سربراہ پر حملے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
مغربی ممالک کے آزادی بیان کے دعوؤں کی حقیقت عیاں
🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ، فرانس، آئرلینڈ اور آسٹریلیا میں طلباء نے غزہ کی
اپریل
کرینہ، امیتابھ کو بہت بُرا آدمی کیوں سمجھتی تھیں؟
🗓️ 30 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)ایک وقت ایسا تھا جب بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور
نومبر
غزہ میں انسانی امداد کے ٹرکوں کی آمد میں کمی
🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے جمعہ کے روز
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ: ’لوگ پولیس، رینجرز کی وردیوں میں بندے اٹھا رہے ہیں، کسی کو پروا نہیں‘
🗓️ 2 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے
جون
غزہ جنگ میں امریکہ کی ایک چھت اور دو ہوا
🗓️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصی طوفان آپریشن کو اس طرح سے ڈیزائن اور نافذ کیا
جنوری
بوکو حرام کا سرغنہ ہلاک
🗓️ 7 جون 2021سچ خبریں:نائیجیریہ کی دہشتگرد تنظیم بوکوحرام اور داعش کے درمیان ہونے والی
جون
شہید سلیمانی نے امریکی اور صیہونی بالادستی کے ساتھ کیا کیا؟معروف عرب تجزیہ کار کی زبانی
🗓️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سینئر علاقائی ماہر نے اس بات پر زور دیا
جنوری
شام کے شہر ادلب میں کشیدگی کم کرنے والے علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
فروری