?️
سچ خبریں: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شکوہ کیا ہے کہ ان کا بجلی کا بل 1 لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے۔
شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ شکوہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی زائد بلنگ کا معاملہ: حکومتی کمیٹی نے رپورٹ توانائی ڈویژن میں جمع کرادی
صحافیوں کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بعد خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حالات بگڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چور، ڈاکو، لٹیری، نااہل اور ناکام بجٹ پیش کرنے والی حکومت کو گھر بھیجنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت صرف اپنے مقدمات ختم کرنے آئی ہے۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ اگلے مہینے کے آخر تک نواز شریف بھی اپنا بیانیہ بدل لیں گے۔
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ امریکی کانگریس کے 368 ارکان نے قرارداد منظور کی ہے، یہ فارم 47 کے ممبرز نہیں ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ابھی باہر آنے نہیں دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: صارفین کو اضافی بلز بھیجنے پر بجلی کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے، نیپرا
انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کو مشورہ دیا کہ فوج کے ساتھ مذاکرات کر کے درمیانی راستہ نکالا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے وزیر نے اسلام آباد میں تقریر کی ہے، قوم کو اس پر بھی غور کرنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
شام کی عرب لیگ میں واپسی
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:امریکی صیہونی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
فروری
شہید ہنیہ کے قتل کی مذمت میں انڈونیشیا کے عوام کا زبردست مارچ
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: انڈونیشیا میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے حماس کے سیاسی
اگست
وزیراعظم کی ترک وزیر خارجہ و دفاع سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہاراطمینان
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک وزیر خارجہ اور
جولائی
مصری دانشور کی ٹرمپ پر شدید شدید تنقید
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:ایک مصری دانشور مصطفی الفقی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
فروری
انصاراللہ کی سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی تصدیق
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے
اپریل
’اس سے بہتر تھا بادشاہ سلامت کا ٹائٹل ہی لے لیتے‘ عمران خان کا فیلڈ مارشل کی تقرری پر ردعمل
?️ 21 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
مئی
صیہونی حکومت چالباز اور امریکہ اس کا ساتھی ہے : اسامہ حمدان
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت
فروری
کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 2.4 ارب روپے کی آمدن کی توقع ہے
?️ 16 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ
نومبر