?️
سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حسینہ واجد نے طاقت کے زور پر حکومت کی اور اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنا لیا۔
حافظ نعیم نےسوشل میڈیا پر بنگلا دیش کی صورت حال کے بارے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 15 سالہ جبر اور بھارت نواز حکومت کا دور ختم ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نہایت نازک صورتحال میں
انہوں نے کہا کہ ر حسینہ واجد نے بنگلا دیش پر بھارت کے اثر و رسوخ کو مسلط کر رکھا تھا، جو کچھ ہوا وہ ناقابل تصور تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حسینہ واجد نے اپنی حکومت کو بھارت کی مدد سے مضبوط کیا، عوام کی آواز دبائی اور اپنے مخالفین کو کچلا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان کی فاشسٹ حکومت کا خاتمہ بنگلا دیشی عوام کی قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ بنگلادیش کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام کا سبب بنے اور ہم بنگلادیش میں خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کی واپسی کے لیے دعاگو ہیں۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی صورتحال
یاد رہے کہ بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
پانچ شخصیات پر مشتمل کونسل حماس کی قیادت سنبھالے گی: اسامہ حمدان
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے تصریح کی ہے کہ تحریکِ
اسرائیل سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، شہریوں کے جانے کا علم نہیں، دفتر خارجہ
?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا
مارچ
حکومتی پالسیوں کے خلاف دس لاکھ سے زائد فرانسیسی سڑکوں پر
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:فرانس بھر میں تقریباً 10 لاکھ افراد نے ایمانوئل میکرون کے
جنوری
امن کے موقف کی سب حمایت کرتے ہیں جنگ کی حمایت کوئی نہیں کر سکتا، بلاول بھٹو
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو کا
جون
شام، اردن اور عراق کی مشترکہ سرحد پر امریکی حملہ آوروں کے ساتھ کیا ہوا؟
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: میڈیا نے عراق، شام اور اردن کی سرحدی مثلث میں
جنوری
شامی عوام کو داعش کے دھمکی آمیز پیغامات موصول
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:دیر الزور میں کچھ شہریوں نے کہا کہ انہیں داعش کی
فروری
وال سٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا: روس کے ساتھ جنگ کا امریکہ اور یورپ کا خفیہ منصوبہ
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ یورپی اور
نومبر
شام نے عرب لیگ میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:شام نے عرب لیگ میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے
مئی