?️
سچ خبریں: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ن لیگ کی موجودہ حکومت مزید اٹھارہ ماہ تک برقرار رہے گی اور بانی پی ٹی آئی کی مستقبل قریب میں رہائی کے امکانات بھی بہت کم ہیں۔
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حکومت ختم ہوتی ہے تو اس کے بعد ٹیکنوکریٹس کا سیٹ اپ آنے کا امکان ہے، رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی مستقبل قریب میں رہائی کے امکانات کو بھی کم بتایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت کتنی دیر چلے گی؟ اسد قیصر کی زبانی
تفصیلات کے مطابق، فچ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں مزید پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں بانی پی ٹی آئی کے مستقبل قریب میں قید میں رہنے کا ذکر ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عام انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔ مستقبل میں ہونے والے مظاہرے ملک کی معاشی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔
فچ کی تازہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں زراعت کو سیلاب اور خشک سالی سے خطرات لاحق ہوں گے۔ بجٹ میں کیے گئے مشکل فیصلے آئی ایم ایف پروگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی کی شرح کم ہو سکتی ہے اور شرح سود کے 14 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے ہیں تاکہ مالیاتی خسارے کو 7.4 فیصد سے کم کرکے 6.7 فیصد پر لایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: موجودہ حکومت پر دوست ممالک اعتبار نہیں کرتے،شوکت ترین
فچ نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ ن لیگ کی حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی اور اس کے بعد ٹیکنوکریٹس کی حکومت بن سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں ایک اور صحافی کی شہادت کے ساتھ
جنوری
یوکرین میں امریکی آتشزدگی کا تسلسل
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: یورپ میں جنگ کی آگ کو بے نقاب کرنے
جولائی
اقوام متحدہ کی گولان پر شام کی خودمختاری پر تاکید
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد میں ایک بار
دسمبر
جنوبی لبنان سے تل ابیب تک داغے گئے میزائلوں کا کیا پیغام تھا؟
?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: عبرانی اور لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان
اپریل
صہیونی شہری قابض فوج پر کتنا اعتماد کرتے ہیں؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: جب کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقے روحوں کے قصبوں
فروری
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی نئی لہر
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی
جولائی
تل ابیب کے لئے واشنگٹن کی بے دریغ حمایت کا زمانہ ختم ہوتا نظر آرہا ہے
?️ 4 جون 2021سچ خبریں:غزہ کے حالیہ تنازع سے یہ واضح ہو گیا کہ امریکہ
جون
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ
اگست