?️
سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 2001ء سے قبل پاکستان میں ناخوشگوار واقعات نہیں ہوتے تھے،امریکی وزارت خارجہ کے ایک فون پر جنرل مشرف نے تمام مطالبات مان لیے جس کے نتیجے میں ہماری معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
پشاور میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں، لیکن حکومت کو تعلیم، صحت اور سیکیورٹی کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا مضبوط پاکستانی معیشت کیلئے متحرک کردار ادا کرنے کا عزم
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے اور سود اور قرضے بڑھتے جا رہے ہیں، حالانکہ پڑھے لکھے لوگ نظام چلا رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 2001ء سے قبل پاکستان میں ناخوشگوار واقعات نہیں ہوتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کے ایک فون پر جنرل مشرف نے تمام مطالبات مان لیے اور بدلے میں ڈالر ملنے کا وعدہ کیا، لیکن وہ ڈالر عوام تک نہیں پہنچے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ضمنی نقصان سے فاصلے بڑھتے ہیں اور خیبر پختونخوا کا بارڈر پہلے محفوظ تھا۔ امن عوام کی ضرورت ہے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
افغانستان ہمارا برادر ملک ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم ایک اور آپریشن کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ دوبارہ الیکشن سودے بازی کی نئی کوشش ہوگی، ملک کو جمہوری رائے سے چلانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ غلطیاں تسلیم کر کے آگے بڑھنے کے لیے ساتھ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کئی آئی پی پیز نے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی اور اربوں روپے لے لیے۔ 2800 ارب روپے کیپیسٹی چارجز کے نام پر لینا ظلم ہے۔
تنخواہ دار طبقے نے 375 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جبکہ ہزاروں ایکڑ زمین والوں نے صرف 4 سے 5 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر انہیں سہولت بھی ملنی چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فری یونٹ، فری بجلی ختم کرو تاکہ عوام کو یقین آئے کہ آپ سنجیدہ ہیں۔
ہم تاجر، علماء، اور طلبہ سے اتحاد کر رہے ہیں۔ حق دو تحریک کے تحت 26 جولائی کو اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔
مزید پڑھیں: عالمی بینک کی 2 پاکستانی منصوبوں کی معاونت کیلئے فنڈز کی منظوری
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی اور بجلی کے ریٹ کم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
انہوں نے چین سے دوستی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا لیکن کہا کہ ہمیں بھکاری نہیں بننا چاہیے۔ آٹا، گھی، چاول، اور دالوں پر ٹیکس لگانا عوام کی خدمت نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ نے ہم پر ڈیٹرنس کی مساوات مسلط کر دی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 13 کے تجزیہ کار تزویکا یحزکیلی نے
فروری
یمن کے خلاف امریکی دوغلہ پن
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ ایک طرف یمن میں جنگ بندی کی حمایت کر رہا
اگست
شہباز گل کیس کی سماعت
?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے
اگست
بائیڈن کا نیتن یاہو کو ایک اور حکم
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: دیر سے ہی سہی لیکن آخرکار آج امریکی صدر جو
دسمبر
جنگ بندی کے حوالے سے حزب اللہ کے 3 اصول کیا ہیں ؟
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان میں جنگ بندی کی تجویز کی تحقیقات اور جواب
نومبر
فرانس میں اولمپک کی افتتاحی تقریب سے قبل سکیورٹی سخت
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: یورونیوز نے اطلاع دی ہے کہ فرانس نے پیرس میں
جون
17 سال بعد بھی نتانیاہو حماس کو شکست نہیں دے سکتا: لیبرمین
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکام اور حلقوں کی جانب سے غزہ کی جنگ
مئی
ملکی ترقی کے لئے طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری ہے: وزیراعظم
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملکی ترقی کے لئے
مئی