🗓️
سچ خبریں: کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے واضح کیا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے امارات کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
انہوں نے دبئی، ابو ظہبی، اور شارجہ جانے والے پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ دوسروں کا سامان لانے اور لے جانے میں سخت احتیاط کریں۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، دفتر خارجہ
متحدہ عرب امارات کے شہروں میں سندھ کے لوگوں کو درپیش ویزا مسائل کے حل کے لیے میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت ارسلان اسلام شیخ نے اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ امارات کے پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو ہر ممکن اور مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستانیوں پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے، جسے لوگ پابندی سمجھتے ہیں وہ دراصل چیک اینڈ بیلنس کو مکمل فعال کرنے کا عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری، حقیقی ورکرز اور علاج کے لیے جانے والے پاکستانیوں کو دبئی، ابو ظہبی، اور شارجہ میں تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
کراچی قونصلیٹ میں یو اے ای جانے والے افراد کو خصوصی آگاہی دی جاتی ہے کہ وہ ممنوع سامان لے جانے سے گریز کریں اور اپنے سامان کی خود پیکنگ کریں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے لیے چند دنوں میں نئے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ
اس پروگرام کے تحت اگر کوئی پاکستانی یو اے ای میں کاروبار کے لیے جانا چاہتا ہے یا متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کو پاکستان لانا چاہتا ہے، تو انہیں بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے خطاب
🗓️ 5 اگست 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اگست
جنسی تعلق بنانے سے انکار پر کیا ہوا؟ بھارتی اداکارہ کا انکشاف
🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر
جنین پر صیہونیوں کے حملے کے ساتھ مزاحمت کا مسلح تصادم
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے کے شہر جنین پر عارضی
نومبر
کراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج
🗓️ 26 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین اور بلڈرز
نومبر
صیہونی عہدیداروں کے درمیان لفظی جنگ، وجہ؟
🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے طول پکڑنے اور اس
مئی
پاکستان نے بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا
🗓️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کراچی سے آنے والے ایک بحری
نومبر
کون ہو گا اگلا امریکی صدر؟ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی زبانی
🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں پاکستانی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے
جولائی
صدر مملکت نے عوام سے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کر دی
🗓️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے خاندانی
ستمبر