بیرسٹر گوہر کی خواجہ آصف پر تنقید

بیرسٹر گوہر کی خواجہ آصف پر تنقید

?️

سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے کسی کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال نہیں کیے،اگر کسی موقع پر غلط الفاظ استعمال ہوئے ہیں تو انہیں درگزر کریں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواجہ آصف ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہمیں پارلیمنٹ میں رکھو، جبکہ ان کے الفاظ بیہودہ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کا بانی پی ٹی آئی کو عجیب مشورہ

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ ایک ادارہ یا سربراہ سسٹم پر حاوی ہو۔ تمام ریاستی ادارے مل کر کام کریں اور ایک دوسرے پر حاوی نہ ہوں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جہاں تک الفاظ کی بات ہے، ہم نے کسی کو جنگل کا بادشاہ نہیں کہا۔ عوام کے حقوق کا محافظ ایک شخص نہیں ہو سکتا، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ فوج کا سیاسی کردار آئین میں درج نہیں تو پھر آپ کیوں ان کو مذاکرات کے ذریعے سیاسی عمل میں شامل کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ مداخلت اور چیز ہے، جبکہ خلیج کم کرنا اور اعتماد بحال کرنا الگ بات ہے۔ ملکی استحکام و مضبوطی کے لیے افواج پاکستان ضروری ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری کسی شخص سے ذاتی لڑائی نہیں ہے، ہم نے کسی کے بارے میں نازیبا الفاظ نہیں کہے۔ اگر کہیں غلط الفاظ استعمال بھی ہوئے ہیں تو انہیں درگزر کریں۔ میں یہ سننا بھی نہیں چاہتا کہ کون سے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ بہترین الفاظ استعمال کیے اور کسی کی بے توقیری نہیں کی۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف نے میرے دادا کا نام لے کر غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے، عمر ایوب

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تنقید کرنا ہر شخص کا حق ہے اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ہم اچھی باتیں کر رہے ہیں، لیکن ہماری اچھی باتوں کو جگہ نہیں دی جا رہی۔

مشہور خبریں۔

برطانوی وزیر خارجہ کے روس کے دورہ پر ماسکو کا ردعمل

?️ 10 فروری 2022سچ خبریں:  روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے آج کہا

امریکی صدارتی انتخابات؛ بالواسطہ انتخاب کا کیا مطلب ہے؟

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے والے ہیں اور

سندھ پولیس کے اہلکاربھی کوروناکی نئی لہر کی لپیٹ میں

?️ 14 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا کی نئی لہر سے  ملک بھرمیں نئے کیسز آنا

استقامتی کارروائیوں میں 10 صہیونی ہلاک، 61 زخمی

?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی قوم اور اس کے مقدس مقامات کے خلاف صیہونی حکومت

امریکی اتحادیوں نے شام عراق سرحد پر 12 کلومیٹر طویل سرنگ کھودی

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:    مشرقی شام میں اسپوٹنک کے نامہ نگار نے رف

امریکا خوش نہیں تھا کہ پاکستان آزاد فارن پالیسی بنائے:عمران خان

?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر

نیٹن یہو کیوں خلافت کی بات کررہا ہے؟

?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں: ترکی کی خارجہ پالیسی اور اس کے سفارتی اہداف

لاس اینجلس آتشزدگی، نورا فتیحی کیسے محفوظ رہیں؟

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: مراکشی نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے