?️
لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعے سے متعلق 2 مقدمات میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔
مذکورہ مقدمات میں کارروائی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں فرخ حبیب، اعظم سواتی، حماد اظہر اور مراد سعید بھی شامل ہیں۔
القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو کئی شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، اس روز ہونے والے پُرتشدد واقعات کے سلسلے میں لاہور کے سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں درج 2 مقدمات میں رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔
احتجاج کے دوران فوجی تنصیبات سمیت متعدد سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا، جس کے ردعمل میں پی ٹی آئی کے خلاف شروع ہونے والا کریک ڈاؤن تاحال جاری ہے۔
دونوں مقدمات کی سماعت آج اے ٹی سی کے جج ابھر گل خان نے کی جنہوں نے علیحدہ علیحدہ لیکن ملتے جلتے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران نے 6 جولائی کو عدالت سے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے اور انہیں سب انسپکٹرز شہزاد اکرم اور تنویر احمد کے حوالے کیا تھا۔
عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ سب انسپکٹرز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا کیونکہ وہ گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔دونوں مقدمات کی سماعت آج اے ٹی سی کے جج ابھر گل خان نے کی جنہوں نے علیحدہ علیحدہ لیکن ملتے جلتے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران نے 6 جولائی کو عدالت سے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے اور انہیں سب انسپکٹرز شہزاد اکرم اور تنویر احمد کے حوالے کیا تھا۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ تفتیشی افسران کی درخواست کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت مذکورہ بالا ملزمان کے خلاف احکامات جاری کیے جائیں۔
مشہور خبریں۔
شروع سے ہی غزہ میں اسرائیل کی شکست کی پیشین گوئی
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اگرچہ حنان عامیور نے اپنی تحریر میں ان ذرائع ابلاغ کے
جنوری
امریکہ یوکرین میں جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے:چینی میڈیا
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:چینی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین اور روس کے
مارچ
صیہونی حکومت کے خلاف مشترکہ آپریشن میں یمنیوں کے اہداف کیا ہیں؟
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار کے مطابق غزہ میں فلسطینی قوم کی
جولائی
ایف بی آر نے پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ڈیوٹی واپس لینے کی سمری وفاقی کابینہ میں جمع کرادی
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
اپریل
عالم انسانیت سے امریکہ کی اپیل
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: مزاحمتی ریڈیو کے چیف ایڈیٹر علیرضا داودی نے صیہونی حکومت
نومبر
مداحوں کیلئے بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کا کیا ہے پیغام؟
?️ 28 فروری 2021بمبئی {سچ خبریں} بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن
فروری
مرگی قابل علاج مرض ہے، ڈاکٹر خالد محمود
?️ 9 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} پاکستان میں مرگی کے مرض میں 20 لاکھ سے
فروری
یمن میں اب تک 4 امریکی جارحیت کا اعلان
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی فوج یمن پر اب
جنوری