9 مئی کیسز: عمران خان کی عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

?️

لاہور: (سچ خبریں) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے جب کہ عمران خان جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ اور حساس عمارتوں پر حملوں کے 12 مقدمات میں نامزد اور جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

میڈیا کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 23 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے ۔

عمران خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں قانون کے منافی ضمانتیں خارج کی ہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ لاہورہائی کورٹ انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

ایران، چین، روس اور پاکستان افغانستان میں امریکی منصوبوں کی مخالفت کرتے ہیں

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا

ارشد شریف قتل کیس: پولیس کی تحقیقاتی ٹیم مسترد، سپریم کورٹ کا خصوصی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم

?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد

دنیا میں امریکی ڈالر کی طاقت اور کشش میں کمی

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Wirtschaftswoche نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ سونے

وادی تیراہ میں خارجی دہشت گردوں کی بڑھتی سرگرمیاں پشاور کے لیے بڑا خطرہ

?️ 28 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں

اسحاق ڈار سے آسٹریلوی ہم منصب کا رابطہ، پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر بارے تبادلہ خیال

?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آسٹریلوی

’قابل نفرت عمل‘، دفتر خارجہ کی سوئیڈن کی مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوئیڈن کی

اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید

?️ 29 جنوری 2021اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید

غزہ جنگ میں اسرائیل کو 60 ارب ڈالر کا نقصان

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے