🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے 25 مئی لانگ مارچ کے حوالے سے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں ریمارکس دئیے ہیں کہ حکومت توہین عدالت کارروائی کیلئے کیسے متاثرہ فریق ہے؟ اگر کوئی غلط بیانی ہوئی یہ بابر اعوان اور فیصل چوہدری کی جانب سے ہو گی اس لئے اگر توہین عدالت کی کارروائی ہوئی تو وہ بھی بابر اعوان اور فیصل چوہدری کیخلاف ہو گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وزارت داخلہ کے وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ ڈی چوک پر پہنچنے کی کال 24 مئی کو دے دی گئی تھی،عدالتی آرڈر عمران خان تک پہنچا اس سے متعلق پورا ریکارڈ موجود ہے،مواد کے ساتھ یو ایس بی بھی پیش کی گئی جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ہیں۔
جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دئیے کون غلط کہہ رہا ہے کون نہیں،عدالت کیسے تعین کرے؟ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے جو شہادتیں ریکارڈ کرے۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کے سامنے مواد آ گیا اور عمران خان کا مؤقف بھی،عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں عدالتی حکم کا علم ہی نہیں تھا،حکومت صرف معاونت کر سکتی ہے،فیصلہ عدالت نے کرنا ہے،لارجر بنچ نے جب سماعت شروع کی تو لانگ مارچ ختم ہوچکا تھا،کس نے کیا کہا اور کیا کال دی گئی تھی سب حالات کا جائزہ لینا ہے،دیکھنا ہے ڈی چوک پہنچنے والے مقامی تھے یا لانگ مارچ کا حصہ؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے قرار دیا کہ 25 مئی والا کیس تو سپریم کورٹ نے نمٹا دیا تھا،موجودہ درخواست پچیس مئی والے حکم کا تسلسل کیسے ہو سکتی ہے؟حکومت کیسے متاثرہ فریق ہے جو توہین عدالت کی کارروائی شروع کرائے؟۔
جسٹس اعجازالاحسن نے قرار دیا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو براہ راست کوئی یقین دہانی نہیں کرائی تھی،ثابت کرنا ہوگا کہ عمران خان کی ہدایت پر یقین دہانی کرائی گئی۔اگر کوئی غلط بیانی ہوئی ہے تو یہ بابر اعوان اور فیصل چوہدری کی جانب سے ہوگی،اس لئے اگر توہین عدالت کی کارروائی ہوئی تو وہ بھی بابر اعوان اور فیصل چوہدری کیخلاف ہی ہوگی۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
مشہور خبریں۔
ماہرین نے ایسا کپڑا تیار کر لیا جسے دھونے کی ضرورت نہیں
🗓️ 26 اگست 2021لندن(سچ خبریں) برطانوی کارڈف یونیورسٹی میں کیمسٹری کے شعبے کی تحقیقی ٹیم
اگست
غزہ کے خلاف جنگی جرائم میں صیہونیوں کا ساتھ کون کون دیتا ہے؟
🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے قیام کی قرارداد بدھ کو
دسمبر
غزہ جنگ کیوں ختم نہیں ہو رہی؟ اردنی عہدیدار کی زبانی
🗓️ 21 مئی 2024سچ خبریں: اردن کے ایک سابق نمائندے کا کہنا ہے کہ صیہونی
مئی
زلزلے سے ترکی کو 34 ارب ڈالر کا براہ راست نقصان
🗓️ 28 فروری 2023سچ خبریں:عالمی بینک کے ترک محکمہ کے ڈائریکٹر ہمبرٹو لوپیز نے حالیہ
فروری
کیا مغربی کنارے میں تیسرا اتنفاضہ شروع ہونے والا ہے؟
🗓️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ مغربی
ستمبر
وزیر اعظم صرف پاکستانی عوام کے لئے کام کر رہے ہیں: اسد عمر
🗓️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیرا
فروری
صہیونیوں کے لیے بلیک سنیچر کے ڈراؤنے خواب کی تکرار
🗓️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کے ساتھ
دسمبر
نوجوانوں کوسہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے: وزیراعظم
🗓️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کی صلاحیتوں کے
دسمبر