پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے‘اعتزاز احسن

🗓️

لاہور:(سچ خبریں) نامور ماہر قانون اعتزاز  احسن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے،بجٹ سیشن کے علاوہ اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتمادپیش کی جاسکتی ہے، اسمبلی کا سیشن جاری ہے تو ایجنڈے پر تحریک لانے کیلئے جمع کرانا ہوگی۔ن
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن  نے کہا کہ تحریک پہلے اسمبلی سیکرٹری کودی جائے گی جوایجنڈے میں شامل کریں گے ، اسپیکر کے پاس ایجنڈا آنے پر ایوان میں قرارداد دینے والوں کی تعداد دیکھیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ رولزآف بزنس کے تحت تحریک عدم اعتماد کیلئے آرڈرجاری کیا جائے گا، تحریک آنے کے بعد 7دن میں اسپیکراس پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہیں، اسپیکر وقت سے پہلے بھی تحریک پر عملدرآمد نہیں کراسکتے، تحریک عدم اعتماد کیلئے ممبران کی مطلوبہ تعداد بھی اسمبلی میں دکھانا پڑتی ہے۔انہوںنے کہا کہ وہ جو زمانہ تھا ووٹ خرید کر اپنی جیب میں ڈال دیا جاتا تھااب نہیں رہا، ووٹ پارٹی کی امانت ہے خرید و فروخت اب نہیں ہوسکتی، پارٹی کے خلاف کوئی ووٹ ڈالتا ہے تو اس کی سیٹ جاتی ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ پارٹی ہدایت کے برعکس ووٹ شمار ہی نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کے پاس 186ووٹ نہیں ہیں تو عدم اعتماد بھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کسی بھی موشن پر حکومت کو ہرا دیتی ہے تو اعتماد کے ووٹ کا کہا جاسکتا ہے، اعتماد کے ووٹ کے لیے پرویز الٰہی کو 186 ارکان پورے کر کے دکھانا ہوں گے۔پارلیمانی سربراہ ہی پارٹی ارکان کو ووٹ ڈالنے سے متعلق ہدایت دے سکتا ہے، میری نظر میں چوہدری شجاعت ہو سکتا ہے پرویز الٰہی کے خلاف نہیں جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

100سال استعمار ؛ انسانیت کے خلاف جرائم پر معافی مانگنے سے بھی انکار

🗓️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:الجزائر نے اپنی تاریخ کے 132 سال فرانسیسی حکومت کے ہاتھوں

وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

🗓️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب

شام کے لیے 18ویں آستانہ سربراہی اجلاس کا حتمی بیان

🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:   اٹھارواں آستانہ اجلاس جس میں شامی مہاجرین کی واپسی پر

ٹرمپ کے گھر سے برآمد ہونے والی اشیا ء

🗓️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:  حال ہی میں جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ

اردن میں بحران: فلسطین کے لیے مشرقی محاذ کی کیا اہمیت ہے؟

🗓️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: اردن اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون

امریکہ کی جانب سے یمن امن مذاکرات کی راہ میں پتھراؤ

🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں:یمنی مسائل کے ذرائع اور مبصرین نے یمنی مذاکرات میں پیدا

نیٹو کے بارے میں جو بائیڈن کی تشویش

🗓️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جو بائیڈن نے ہسپانوی زبان

جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کی خواتین سمیت 9 افراد کی ضمانت منظور

🗓️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے