راولپنڈی{سچ خبریں} یوم خواتین پر اپنے پیغام میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین عالمی وبا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں ۔
خواتین کور آف سگنلز ، الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجیئرنگ میں فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ خواتین آرڈیننس ، آرمی سروسز کور ، میڈیکل کور میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔
اس کے علاوہ ایجوکیشن برانچ ، ایڈمن اینڈ سروسز ، پبلک ریلیشنز میں خواتین خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔
پاکستان سمیت پوری دنیا میں خواتین قیادت اور فیصلہ سازی میں بھی برابر کی شریک ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اس کی زندہ مثال ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اسلامی دنیا کی پہلی خاتون سرجن جنرل ہیں ۔