پاک فوج کے افسر کی لاش برآمد

🗓️

بلوچستان: (سچ خبریں)دو روز قبل عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کیے گئے پاکستانی فوج کے ایک افسر کی لاش جمعرات کی صبح بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے نواح سے ملی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کو منگل کی شب زیارت کے علاقے وارچوم سے ان کے کزن عمر جاوید کے ہمراہ اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ کوئٹہ واپس جا رہے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل مرزا زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کا دورہ کرنے گئے تھے، وہاں سے واپسی پر 10 سے 12 مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور دونوں افراد کو اغوا کر لیا۔

اغوا کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس فوری طور پر روانہ کی گئی جس نے سراغ لگایا کہ عسکریت پسند منگی ڈیم کی طرف اپے خفیہ ٹھکانوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اس کے بعد فوج کے ایلیٹ ایس ایس جی کمانڈوز نے متاثرین کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا، 13 اور 14 جولائی کی درمیانی رات چھ سے آٹھ دہشت گردوں کے ایک گروپ کو قریبی پہاڑوں میں ایک نالے میں جاتے ہوئے دیکھا گیا، بیان میں مزید کہا گیا کہ فورسز کو قریب آتے دیکھ کر عسکریت پسندوں نے لیفٹیننٹ کرنل مرزا کے سر میں گولی مار دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ باقی عسکریت پسند دوسرے مغوی عمر جاوید کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ان کے قبضے سے آئی ای ڈیز، دھماکا خیز مواد اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز یرغمال بنائے گئے معصوم شہری کی بازیابی اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے پرعزم ہے، خراب موسم کے باوجود فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن بلاتعطل جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

رواں سال میں امریکہ میں جرائم کے اعدادوشمار کتنے بڑھے؟

🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں: واشنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت

صیہونی حکومت کو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جائے: فلسطین

🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور  نے اس

انٹیلیجنس ادارے کچھ کرتے ہیں تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم، کابینہ ہے، جسٹس اطہر من اللہ

🗓️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے عدلیہ

کراچی: دینی مدارس میں آج سے کورونا ویکسینیشن کا باقاعدہ  آغاز

🗓️ 29 جون 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں قائم جامعتہ الرشید احسن آباد میں ویکسینیشن مہم

ایروان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

🗓️ 15 اگست 2022آرمینیائی حکام نے پیر کو ایروان میں کل ہونے والے خوفناک دھماکے

ٹیکساس فائرنگ کے واقعے میں پولیس کی غفلت

🗓️ 27 مئی 2022سچ خبریں:   18 سالہ بندوق بردار سے نمٹنے کے لیے کوئی مسلح

لیبیا میں ایک اور تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 4 پاکستانیوں سمیت 11 لاشیں مل گئیں

🗓️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب تارکین وطن

برطانیہ بھی اسرائیل کے خلاف بولنے پر مجبور

🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم نے اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ مشترکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے