?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں ہورہا ہے ، پاکستان کی دعوت پر 20 ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں ، 10ممالک کے نائب وزیر خارجہ سمیت 70 وفود شرکت کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 41 سال بعد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کانفرنس ہو رہی ہے ، بہت سے ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود پاکستان کے دارالحکومت میں موجود ہیں ، او آئی سی کانفرنس ہماری بہترین اور متحرک خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔
بتایا گیا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، افغانستان کی صورت حال پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے تحت اجلاس میں شرکت کے لیے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ، اہم ممالک کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندگان اور عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے ، اس موقع پر اسلام آباد کو رنگا رنگ روشنیوں، مندوب ممالک کے جھنڈوں، استقبالیہ بینرز سے سجا دیا گیا ہے ، سڑکوں اور راستوں کو رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا ہے ، او آئی سی کے متعدد مندوبین کا ریڈکارپٹ استقبال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے تحت اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، شہریوں کو ٹریفک کے رش سے بچانے اور مندوبین کی محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے ہفتہ اور پیر (18 اور 20 دسمبر) کو شہر میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل غزہ میں اپنے اہداف کے حصول کے قریب بھی نہیں: معاریو
?️ 21 جولائی 2025عبرانی حلقوں کی غزہ میں جاری فرسودہ جنگ اور صہیونی فوج کو
جولائی
اسلام آباد کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے جگہ نہیں
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا قہر
اپریل
سیلاب میں پھنسے افراد کا پتہ لگانے، مدد فراہمی کیلئے تاریخ میں پہلی بار ڈرون کا استعمال
?️ 30 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ
اگست
بی بی سی میں بڑھتا بحران، نیوزنائٹ پر بھی ٹرمپ کی تقریر کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام
?️ 14 نومبر 2025 بی بی سی میں بڑھتا بحران، نیوزنائٹ پر بھی ٹرمپ کی
نومبر
امریکہ اور برطانیہ یمن کی سرزمین چھوڑ دیں:یمنی فوج
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا
مارچ
امریکی ڈاکٹر کا غزہ میں بچوں کو زندہ دفن کرنے کے صہیونی جرم کا بیان
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں کئی ماہ تک رضاکارانہ طور پر کام کرنے
اگست
یمن حکومت کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:یمن کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ صیہونیوں کے ساتھ
جون
اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے:وفاقی وزیر
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:پاکستان کے امور مذہبی کے وزیر سردار محمد یوسف نے
جولائی