ویب ڈیسک (سچ خبریں) وزیر خزانہ نے پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے متعلق آج اعلامیہ جاری کر دیا، ایف اے ٹی ایف نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے، ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے 27 میں سے 24 شرائط پر مکمل عملدرآمد۔
اعلامیہ کے مطابق باقی تین شرائط پر بھی جزوی عملدرآمد کو تسلیم کر لیا گیا، بارڈر کنٹرول اور فنانشل سیکٹر سے متعلق 10 شرائط پر مکمل عمل درآمد، دہشت گردی کی فنانسنگ کی تحقیقات اور پراسیکیوشن کے 8 میں سے 6 شرائط پر عملدرآمد تسلیم، وزیر خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق مالی پابندیوں کے 9 میں سے 8 شرائط پر عمل درآمد ہونا باقی ہے، وزیر خزانہ کا ایف اے ٹی ایف کے عالمی قوانین پر مکمل عملدرآمد کیلئے پر عزم رہنے کا اعلان کر دیا۔