?️
تھرپارکر(سچ خبریں) آج 21 فروری کو قومی اسمبلی کے حلقہ 221 سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہو گا۔ پی پی پی اور پی ٹی آئی سمیت 12 امیدوار مدمقابل ہیں، ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ سٹیشنز پہنچنا شروع ہوگئےہیں۔ پی پی پی کے میر علی شاہ جیلانی اورپی ٹی آئی کے نظام الدین راہمون میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 221 پر ضمنی انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ حلقہ میں 318 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئےہیں جن میں سے 13حساس جبکہ 95 انتہائی حساس قرار دیئے گئےہیں۔سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کےلیے چار ہزار پولیس اہلکار اور حساس پولنگ سٹیشنز کے راستوں پر رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 200 پولنگ سٹیشنز پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی، پولنگ سٹیشنزکی کل تعداد 318 ہے جن میں سے 95 انتہائی حساس اور 130 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حلقے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، 4 ہزارپولیس اہلکار، ایک ہزاررینجرز کے جوان سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلزپارٹی کے امیدوار کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف کی شہزادہ بن سلمان سے ملاقات
?️ 30 اپریل 2022جدہ(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے
اپریل
صہیونیوں کو یمن اور فلسطین میں ممکنہ میزائلی حملوں کا خطرہ
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے
مارچ
صہیونی فوج کے ہلاک ہونے والے اعلیٰ افسروں کی فہرست
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اسرائیلی فوج کی طرف سے شائع کردہ تازہ
اکتوبر
دوحہ معاہدے کی تفصیلات؛ طالبان اور پاکستان نے امن کی راہ ہموار کی
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: دوحہ مذاکرات میں طالبان اور پاکستان نے قطر اور ترکی
اکتوبر
نیتن یاہو کو نہیں معلوم جنگ ختم کیسے کی جائے:سابق اسرائیلی فوجی سربراہ
?️ 22 ستمبر 2025نیتن یاہو کو نہیں معلوم جنگ ختم کیسے کی جائے:سابق اسرائیلی فوجی
ستمبر
سعودی عرب میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم ” THAAD” کا ناکارہ سسٹم فعال
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے امریکی ساختہ میزائل ڈیفنس
جولائی
ریکوڈک ریفرنس پر رائے محفوظ
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک منصوبے
نومبر
امریکہ کے ہاتھوں درجنوں آئل ٹینکرز شام سے عراق اسمگل
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ امریکی اتحاد نے اپنی
جنوری