ڈسکہ این اے 75 پی ٹی آئی نے مارا میدان: فردوس عاشق اعوان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

?️

پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ این اے 75 میں ڈسکہ سے پاکستان تحریکِ انصاف میدان مار چکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 7 ہزار 827 ووٹوں کی برتری حاصل کر کے میدان مار چکی ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال، جاوید لطیف، کنیز جونیئر، عطاء تارڑ اور دیگر رہنما آر او کر یر غمال بنا کر بیٹھے رہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ آر او جواب دیں کہ پریزائڈنگ افسران نے جو نتائج بھیجے تھے وہ کیوں لیٹ ہوئے؟

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آر او کو این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن سے متعلق تحفظات کو دور کیا جائے، قانونی طور پر نتیجہ حاصل کرنا اور جیت کااعلان کرنا پی ٹی آئی کی ذمے داری ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نتیجے کا اعلان کر کے ہمیں اور عوام کو کرب سے نکالے، چوری کے بعد نون لیگ والے سینہ زوری کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حلقے کے لوگوں نے نون لیگ سے بدلہ لے لیا ہے، امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن این اے 75 کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ حلقے میں پی ٹی آئی جیت رہی ہے، ریٹرننگ افسر سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات تھے، الیکشن کمیشن آر او کو نتیجے کا اعلان کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج ریٹرنگ آفیسر نے روک دیئے ہیں۔

ریٹرنگ آفیسر کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔

گزشتہ رات 23 پولنگ اسٹیشنز کا عملہ مبینہ طور پر غائب رہا، جو صبح ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچا۔

اس سے قبل اس حلقے کے کل 360 میں سے 337 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کی سیدہ نوشین افتخار 97 ہزار 588 ووٹ لے کر آگے تھیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی 94 ہزار 541 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات کے واشنگٹن کے مدار سے نکلنے کا مطلب

?️ 5 جون 2023سچ خبریں:امریکی بحری اتحاد سے امارات کا نکل جانا پہلی نظر میں

ملک کے مختلف حصوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار

?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا

شمالی کوریا کا ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کا تجربہ

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: شمالی کوریا نے جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان

ایپل اور اوپن اے آئی کی امریکی عدالت سے ایلون مسک کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایپل اور اوپن اے آئی نے امریکی عدالت میں ایلون

عالیہ بھٹ ہمیشہ فلم میں اداکاری نہیں کریں گی

?️ 13 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے اگلے 10

نصر اللہ نے جنوب لبنان میں ایک اور اسرائیلی ڈرون گرایا:عطوان

?️ 2 اکتوبر 2021جمعرات کی سہ پہر لبنان میں حزب اللہ نے ایک بیان جاری

صیہونی فوج کی لبنان کے بعض علاقوں سے پسپائی کا اغاز؛وائٹ ہاؤس کا اعلان

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان

ڈراموں میں خواتین پر تشدد کرنے اور انہیں مجبور دکھانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، شائستہ لودھی

?️ 4 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کے مطابق مقبولیت اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے