?️
اسلام آباد (سچ خبریں) 2018 کے سینٹ انتخابات کا ویڈیو اسکینڈل سامنے آچکا ہے جس کے بعد سنسی پھیل گئی ہے اب وزراء نے اس ویڈو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کی پہلی بیٹھک کی، اس بیٹھک میں ویڈیو ریلیز کرنے والے صحافی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی وزراء کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں فواد چودھری، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر نے شرکت کی۔
آج ہونے والے اجلاس میں طریقہ کار طے کرلیا گیا۔
کمیٹی نے طے کیا کہ لیک ویڈیو کا بھی فرانزک ہوگا، رقم بانٹنے کی ویڈیو کے بارے میں براہِ راست معلومات رکھنے والوں سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
کمیٹی چھان بین کرے گی کہ ووٹوں کی خریداری کا فائدہ کس نے اٹھایا، ایم پی ایز کے ووٹوں کی خریداری کے لیے رقم کس نے مہیا کی۔
کمیٹی نے ایک ماہ میں وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرنی ہے، جس میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی سفارشات پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے سمیت فوجداری مقدمات درج ہوسکیں گے۔
ایم پی ایز سے رقم لینے کی ویڈیو سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی ایف آئی اے، آئی بی اور اینٹی کرپشن کی معاونت لے گی۔
مشہور خبریں۔
یمن جنگ کے سلسہ میں عمان کا تازہ ترین موقف
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ نے یمن جنگ کے بارے میں اپنا
جولائی
رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس،عمران خان پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے
اگست
دی اکانومسٹ کا سرورق اردگان کے لیے باعث پریشانی
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے دی اکانومسٹ کے نئے شمارے
مئی
رواں سال میں سعودی عرب میں پھانسی کی سزائیں دگنی
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:اے ایف پی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں
نومبر
عمران خان ملکی سیاست کی شطرنج کے بادشاہ ہیں، فواد چوہدری
?️ 27 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران
مئی
غزہ کے بارے میں یمنی انصاراللہ کا تازہ ترین موقف
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: یمنی انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے صیہونی حکومت
نومبر
فرحان اختر کا کورونا کی جعلی ادویات بنانے، بیچنے والوں پر برہمی کا اظہار
?️ 3 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)کورونا وبا کے پیش نظر جعلی ادویات اور دیگر سامان بنانے
مئی
سعودی عرب پر حملے جاری رہیں گے:انصاراللہ
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج
فروری