?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے معیشت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تجارت بڑھانے پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک ایران سرحد امن و دوستی کی سرحد ہے، بارڈر مارکیٹس کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق قانونی اور ضابطے کی کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دو اضافی سرحدی کراسنگ پوائنٹس کھلنے سے نقل وحرکت میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔ مزید برآں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور ایران 2 برادر ملک ہیں، خطے میں امن واستحکام کیلئے ان کا تعاون ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کو درپیش چیلنجز
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر
جولائی
نور مقدم کے قتل کے خلاف اسلام آبادہائی کورٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقتولہ نور مقدم کےچاہنے والوں کی جانب سے
ستمبر
پیوٹن کے ترکی کے دورے کے چیلنجز کیا ہیں؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:روسی صدر کے دورہ ترکی کے بارے میں اقوام متحدہ اور
فروری
عمران اشرف سوشل میڈیا پر چھا گئے
?️ 29 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عمران اشرف اداکاری کی
اگست
ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام
مئی
عراق سے امریکی فوجیوں کا اخراج ناقابل واپسی
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی ذریعے نے پیر کے روز کہا کہ
جنوری
متحدہ عرب امارات کی زلنسکی کو اقتصادی پیشکش
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ متحدہ عرب
مارچ
رانا ثناءاللہ کا 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی پر بہت بڑا الزام
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثناءاللہ نے انکشاف
جولائی