21 اپریل کے ضمنی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا بازار گرم ہے، عمر ایوب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ 21 اپریل کے ضمنی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا بازار گرم ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان اور سونامی ہے، پولیس ہمارے پی پی 36کے امیدوار کو ہراساں کررہی ہے، احمد چٹھہ کو عدالتوں میں جانے نہیں دیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹس پر ہمارے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، پنجاب پولیس نے جو ظلم کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ فیض آباد انکوائری رپورٹ کو پبلک کیا جانا چاہیے، فیض آباد رپورٹ کو الماری میں بند کر کے نہیں رکھنا چاہیے، دودھ کا دود پانی کا پانی ہونا چاہیے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ شہباز شریف کی حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے گی، یہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرول بم گرائیں گے، 15 دن بعد یہ پیٹرول پھر مہنگا کریں گے، آج یہ بتا رہے ہیں کہ بجلی 100 روپے فی یونٹ تک جائے گی۔

انہوں نے دریافت کیا کہ خواجہ آصف نےکہا تھا کہ پنجاب پولیس بغیر وارنٹ گھر آگئی تو کیا ہمارے گھر پنجاب پولیس وارنٹ لے کر آتی تھی؟ پنجاب پولیس کو چور ڈکیت کی طرح رات کے اندھیرے میں گھروں میں گھسنے کی عادت ہوگئی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ انہوں نے آئین و قانون کے دھجیاں اڑا دی ہیں، جس ملک کے جج خط لکھیں کہ ایجنسی کے لوگ ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں تو سرمایہ کار وہاں سرمایہ لگانے سے پہلے سوچتا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہمارا 6 پارٹی کا اتحاد بن چکا ہے اور اس کے صدر محمود خان اچکزئی ہیں، ہمارا مطالبہ آئین و قانون کی بالا دستی ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی اتحاد کی یمنی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:صوبہ مأرب کی انسانی حقوق کی اعلیٰ کونسل نے یمنی پناہ

جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نا ممکن : فلسطینی مزاحمت

?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ میں اب تک ہونے والے تمام جنگ بندی مذاکرات کی

سوڈان کی تین روزہ فوجی کشمکش میں180 افراد ہلاک ، 1800 زخمی

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں جاری فوجی تنازع میں پیر کی شام تک کم

لبنانی انتخابات  میں41 فیصد شرکت

?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کے باضابطہ اختتام کے بعد،

سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں کے تازہ ترین اعدادوشمار

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ادارہ شماریات نے اعلان کیا کہ اس ملک

فوجی بغاوت کے بعد گیبون کی امداد روکنے کا منصوبہ

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ جب تک

نئی عراقی حکومت کے لیے امریکی ڈالر کے 3 پیغامات

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک عراقی نمائندے کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے حال ہی

93 جمہوری نمائندے: غزہ چیریٹی فاؤنڈیشن کو بند کیا جانا چاہیے

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس میں 93 ڈیموکریٹک نمائندوں نے ملک کے وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے