?️
اسلام آباد(سچ خبریں) 1947 میں ملک کے معرض وجود میں آنے کے بعد سے اب تک کسی بھی منتخب وزیر اعظم نے اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کی اور عمران خان اس فہرست میں شامل 19ویں شخص ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں عدم اعتماد کی قرارداد کے آئینی اقدام کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔
ملک کے سب سے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ان کے بعد 7 وزرائے اعظم مستعفی ہوئے، 5 کو برطرفی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 4 وزرائے اعظم کی حکومتیں فوجی بغاوتوں کے ذریعے معزول کردی گئیں۔
نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی وہ دو افراد تھے جنہیں سپریم کورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے کی باعث نااہل قرار دیا گیا تھا۔
شوکت عزیز، راجا پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی وہ اشخاص ہیں جنہوں نے قومی اسمبلی کی 5 سالہ مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑا لیکن انہوں نے اپنے پیش روؤں کی نااہلی اور استعفے کے بعد باقی ماندہ مدت پوری کرنے کے لیے ہی یہ عہدہ سنبھالا تھا۔
اس فہرست میں شامل نواز شریف وہ واحد شخص ہیں جنہیں اپنے تین ادوار میں چار مرتبہ ملک کا اعلیٰ عہدہ چھوڑنا پڑا۔
البتہ نواز شریف کو وزیر اعظم کے دفتر میں 3 ہزار 422 روز کے ساتھ سب سے طویل قیام کا کریڈٹ جاتا ہے۔
عمران خان ایک ہزار 335 روز کے ساتھ دفتر میں گزارے گئے دنوں کی تعداد کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہیں، ان سے پہلے بے نظیر بھٹو، لیاقت علی خان، یوسف رضا گیلانی اور ذوالفقار علی بھٹو ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجویز کی تفصیلات
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے پہلی بار صہیونی رجیم کے چینل 12 کے
ستمبر
امریکی صدر کا بحری فوج کے لئے کلاس ٹرمپ جہاز کا اعلان
?️ 23 دسمبر 2025امریکی صدر کا بحری فوج کے لئے کلاس ٹرمپ جہاز کا اعلان
دسمبر
غزہ مکمل طور پر قحطی کا شکار
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ڈاکٹر عبدالرحمٰن، فلسطینی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ رہنما، نے
مئی
اردغان کو ہٹانا آسان کیوں نہیں؟
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: ان دنوں ترکی میں اردغان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما
جنوری
کیا فرانس میں خانہ جنگی ہونے جا رہی ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:پیرس کے مضافاتی علاقے میں پولیس کے ہاتھوں ایک 17 سالہ
جولائی
صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی گرفتار
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پر
فروری
برطانیہ روس یوکرین امن معاہدے کے مخالف
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس نے جمعرات کو روس یوکرین
مئی
امریکہ نکولس مادورو کی جیت سے بہت پریشان! وجہ؟
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں نکولس مادورو کی جیت اور ریاست
جولائی