🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلا م آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعتیں کیلئے مقرر کر دیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویڑن بینچ 8 مئی کو سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ ڈویژن بینچ میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔
عدالت نے درخواستوں کو آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی درخواست میں سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے 190 ملین پاو¿نڈز کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست عدالت نے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست بھی مقرر کرنے کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ چلیں آپ دن بتا دیں۔
ہم دیکھ لیں گے۔ بعدازاںعدالت نے اپیلیں آئندہ سماعت تک ملتوی کردیں تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاونڈ کے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں 14 سال قید کی سزا کے خلاف عمران خان کی اپیل کی سماعت رواں سال نہ کرنے کا عندیہ دیاتھا۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ رواں برس 2025 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے رپورٹ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے دائر درخواست کے جواب میں ڈویژن بینچ کو جمع کرائی گئی تھی۔رپورٹ میںبتایاگیا تھا کہ سزائے موت کے خلاف 2017 کی اپیل سب سے پرانی عدالت میں مقرر تھی۔ دائر ہونے کے بعد اپیلیں اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی تھیں۔
رپورٹ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی (این جے پی ایم سی) کی سفارشات کا حوالہ دیا گیا تھا جس کے مطابق عدالت نے فروری 2023 میں زیر التوا معاملات، خاص طور پر مجرمان کی طرف سے دائر اپیلوں میں تیزی لانے کیلئے’فکسیشن پالیسی کی منظوری دی تھی۔ اہم اقدامات میں 5 سال سے زیادہ عرصے سے زیر التوا مقدمات کو 2 ماہ کے اندر حل کرنے کیلئے خصوصی بینچز کی تشکیل شامل ہے، تاہم ان ہدایات کے باوجود 2025 کی اپیل جیسے نئے معاملے طریقہ کار کے التوا میں پھنسے ہوئے تھے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا تھاکہ مجموعی طور پر سزا کے خلاف 279 اپیلیں زیر التوا تھیں۔سزائے موت کی 63 عمر قید کی 73 اپیلیں زیر التوا تھیں۔ سات سال سے زائد سزا کی 88 جبکہ سات سال قید کی 55 اپیلیں زیر التوا تھیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل ابھی موشن اسٹیج پر تھی اس اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی اس کے بعد اپنے نمبر پر لگے گی۔
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق فکسیشن پالیسی مرتب کی گئی تھی۔رجسٹرار آفس کی رپورٹ میں کہا گیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی 14 سال قید کی سزا کیخلاف اپیل 31 جنوری 2025 کو دائر ہوئی تھی۔اپیل کو پیپر بکس کی تیاری کے بعد اپنے نمبر پر لگایا جاتا تھا۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ڈائریکشنز کے مطابق 2025 میں مقرر ہونے کا امکان نہیں تھا۔
مشہور خبریں۔
کیا نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں؟
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 کے عسکری امور کے رپورٹر نیر دیپوری
جنوری
ایران کا اسلامی انقلاب 42سالہ ہوگیا؛ٹرمپ تاریخ کے کوڑے دان میں چلا گیا:امام جمعہ بغداد
🗓️ 13 فروری 2021سچ خبریں:بغداد امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبے میں اس بات
فروری
صیہونیوں کے نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مظاہرے جاری
🗓️ 6 فروری 2023سچ خبریں:اس ہفتے بھی ہمیشہ کی طرح صہیونی مقبوضہ فلسطینی شہروں بالخصوص
فروری
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرچکی ہے: صہیونی میڈیا
🗓️ 23 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے سیاسی تجزیہ کار زیوی بریل نے عرب ممالک کے
مئی
ستارے حرکت میں آگئے، ایک ڈیڑھ ماہ میں عمران خان رہا ہوجائیں گے، عارف علوی
🗓️ 24 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما
دسمبر
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کیوں مستعفی ہوئے؟
🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ مارک
اکتوبر
شہباز شریف سے تلخ کلامی، مسلم لیگ(ن) کا وزیراعظم آزاد کشمیر سے معافی مانگنے کا مطالبہ
🗓️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر
دسمبر
نیب رضاکارانہ واپسی کے تحت طے شدہ رقم میں اضافہ نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ
🗓️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو
اکتوبر