?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی190ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی، پراسیکیوشن ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت کی معاونت کرے گی۔
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی منظوری کے بعد پراسیکیوٹر جنرل نیب سید احتشام قادر شاہ کی ہدایت پر 5 خصوصی پراسیکیوٹرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم کی قیادت سردار مظفر احمد خان کریں گے دیگر ارکان میں عرفان احمد، سہیل عارف، رافع مقصود اور یاسر سلیم رانا شامل ہیں۔نیب کا اس اہم اقدام کے حوالے سے کہنا ہے کہ پراسیکیوشن ٹیم 5 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت کے سامنے نیب کے موقف کی پیروی کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے اپنی سزاوں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں اور ان کے وکلا نے سزا معطلی کی درخواستیں بھی دی ہوئی ہیںجن پر سماعت 5 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں دائر سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت 5 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔15 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا معطلی کی درخواستوں پر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کئے تھے اور آئندہ سماعت کی ہدایت کی تھی۔ پی ٹی آئی قیادت نے مقدمے کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔
17 جنوری 2025 کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جب کہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔


مشہور خبریں۔
عرب ممالک کی جانب سے مغربی درخواستیں مسترد
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی توسیع پسندی کے
ستمبر
امریکی وزیر دفاع نے جنوبی کوریا کو جوہری آبدوز فراہم کرنے کا وعدہ کیا
?️ 4 نومبر 2025امریکی وزیر دفاع نے جنوبی کوریا کو جوہری آبدوز فراہم کرنے کا
نومبر
یوکرین لالچی تاجر کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اعلان کیا کہ یوکرین اور امریکہ
فروری
یحییٰ السنوار کے قتل کے ایجنٹوں میں سے ایک کی پہچان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں مقیم فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ نے
جنوری
ہماری فوج کسی سرپرائز حملے کے خوف سے پوری طرح الرٹ: صیہونی میڈیا
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا والا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت
اگست
نیٹو کی ترقی مشرق میں جنگ کے بیج بو رہی ہے: چین
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں چین کے
جون
ایوان بالا کی 37 نشستوں پر ووٹنگ شروع، وزیر اعظم نے کاسٹ کیا ووٹ
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب کے علاوہ تینوں
مارچ
آصف زرداری نے ’الیکٹیبلز‘ کو راغب کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں
?️ 26 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت و رہنما پیپلز پارٹی آصف علی
نومبر