🗓️
اسلام آباد ( سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسینیشن کے لیے کم از کم اہل عمر 15 سال اور اس سے زیادہ کر دی یکم ستمبر سے 17 سال کی عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن شروع ہو جائے گی جب کہ 15 اور 16 سال کی عمر والے افراد کے لیے ویکسی نیشن شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ آج این سی او سی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوویڈ ویکسی نیشن کے لیے اہل عمر کو 15 سال اور اس سے زیادہ کر دیا جائے ، یکم ستمبر سے 17 سال کی عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن شروع ہو جائے گی جب کہ 15 اور 16 سال کی عمر والے افراد کے لیے ویکسی نیشن شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں 89 فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے تاہم 31 اگست کے بعد اسکولوں میں آنے والے بچوں کے ٹرانسپورٹ عملے کیلئے ویکسی نیٹڈ ہونا لازم ہے ، اس کے علاوہ 17 سال یا اس سے اوپر عمر کے طلبہ 15 ستمبر تک ویکیسن لازمی لگوائیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے 30 ستمبر کے بعد فضائی سفر نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی مکمل ویکسی نیشن کرانے والے پاکستان آسکیں گے ، اس کے علاوہ 15 ستمبر کے بعد موٹرویز پر سفر کے لیے کم ازکم ایک ڈوز لازمی درکار ہوگی جب کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاوسز میں بھی 30 اگست سے 30 ستمبر کی پابندیاں لاگو ہوں گی۔
دوسری طرف حکومت نے دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے پر غور شروع کردیا ، حکومت نے کورونا بوسٹر ڈوز سے متعلق انٹرنیشنل پریکٹس کے مشاہدے کیلئے عالمی اداروں سے کورونا بوسٹر ڈوز کے نتائج کا ڈیٹا مانگ لیا ، انٹرنیشنل پریکٹس کے مثبت نتائج ملنے پر بوسٹرڈوز لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کہتے ہیں کہ بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کے مطالبہ کی روشی میں حکومت نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے سے متعلق غور شروع کردیا ہے ، کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کی حکمت عملی مشاورت سے تیار کی جائے گی ، جس سے پہلے بوسٹرڈوز کے بارے میں ماہرین صحت سے رائے طلب کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ کورونا بوسٹر ڈوز لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے کیوں کہ بیرون ملک جانے کےخواہشمندافراد کی بڑی تعداد بوسٹر ڈوزکی منتظر ہے ، بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی بڑی تعداد کو چینی ویکسین لگی ہے لیکن امریکا اوریورپ کے بیشتر ممالک میں چینی ویکسین قابل قبول نہیں ہے ، جس کے باعث چینی ویکسین لگوانے والے افراد کیلئے امریکی ویکسین کا بوسٹر ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا
🗓️ 19 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا
🗓️ 8 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور
فروری
نیتن یاہو اور گیلنٹ تاریخ کے کوڑے دان میں
🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں:غاصب حکومت کو غزہ جنگ میں تباہ کن کارکردگی کی وجہ
جون
نیٹو کا ٹرمپ پر خطرناک الزام
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی
فروری
ونڈوز الیون متعارف ہونے سے پہلے ہی ہیکرز کی گرفت میں
🗓️ 3 اگست 2021ماسکو(سچ خبریں) مائیکرو سافٹ کا نیا سسٹم “ونڈوز الیون” متعارف ہونے سے
اگست
سوڈان میں لاکھوں لوگ آگ بگولہ
🗓️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: طارق ابو شوریٰ العالم کے نامہ نگار نے مزید اطلاع
نومبر
مزاحمت کے محور کی اہم پیشرفت
🗓️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کے مرکز میں یمنی مسلح فوج کے کل کے
جولائی
شام میں دہشت گردی پر جوئے کے ساتھ ترکی کے خلاف 5 دھمکیاں
🗓️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران، شمالی شام کی صورت حال
دسمبر