🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں) گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کام جو عمران خان کرنے جا رہا ہے وہ داسو ڈیم اور بھاشا ڈیم ہیں جو 5 نہیں 10 ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ کرے گا، جو پاکستان کی تاریخ بدل کر رکھ دے گا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت بنانے کا کہہ دیا تھا، سب کو لگتا ہے کہ میں ایسے ہی پیشن گوئیاں کرتا ہوں، میں اندر سے آدھا ولی ہوں۔ لال حویلی کے جنات اللہ کے بعد میرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
ہمارے تین سال پورے ہوئے ہیں ، دو سال رہتے ہیں۔ ہم نے آپ کی خدمت کرنی ہے۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جس طرح کراچی سے جعلی شناختی کارڈ والے لوگ نکالے ہیں، ویسے ہی باقی علاقوں سے بھی ایسے لوگ نکالوں گا۔
عمران خان نے جو مشین کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کا کہا ، اسی لیے کہا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ میں سب کشمیریوں کو کہتا ہوں کہ عمران خان کشمیر کی آزادی کا کیس لڑے گا، اور اگر اللہ کو منظور ہوا تو پوری دنیا میں کشمیر کے کیس کا ڈنکا بجے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے کوئی ایف سی نہیں لگائی، کوئی رینجرز نہیں لگائی، اگر ثابت ہو تو میں قوم کے سامنے جوابدہ ہوں۔ میں پنجاب پولیس کا مشکور ہوں ہمارے شہر کی روایت ہے کہ ہم الیکشن میں ایک دوسرے سے نہیں لڑتے، ہم جنازوں میں بھی شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ ہم کشمیری ہیں میں اُن سے پوچھتا ہوں کہ تم کہاں سے کشمیری ہو؟ کیا تمہارا کوئی ڈومیسائل تھا؟ آپ کا کشمیر سے کیا تعلق ہے ؟ پنڈی شہر نے یہ ثابت کیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہے۔
کیش گروپ ہار گیا اور عمران خان جیت گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں جوبیٹی قتل ہوئی اس کے قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ وزارت داخلہ منشیات کیخلاف پورے پاکستان میں جہاد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا، ہم شرافت اور احترام کی سیاست کرتے ہیں۔ فیصل آباد کی چمگادڑ گندی زبان استعمال کرتا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 تک جاری رہی۔
آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 53 ہے۔ خواتین کے لیے 5 اور علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست ہے۔ ٹیکنو کریٹ اور اوور سیز کی بھی ایک ایک نشست ہے۔ ایوان میں 33 حلقے آزاد کشمیر اور 12 حلقے مہاجرین جموں و کشمیر کے ہیں۔ آزاد جموں کشمیر کے 45 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 28 ہزار99 ہے۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 25 نشستوں پر برتری حاصل کی۔
جس کے بعد 45 ممبرز پر مشتمل ایوان میں پی ٹی آئی کو سادہ اکثریت حاصل ہوگئی۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 11، پاکستان مسلم لیگ ن 6، مسلم کانفرنس اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی ایک ایک سیٹیں پر کامیاب ہوگئی ۔ ایک حلقے پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین کے استعفے منظور
🗓️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے
اپریل
ہیریس ٹرمپ کی ابتدائی فتح سے نمٹنے کے لیے تیار
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں صرف 3 دن باقی ہیں، کملا
نومبر
کیا امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کسی کام آئیں گے؟
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اعلان کیا کہ
مئی
وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا
🗓️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
اکتوبر
بائیڈن کے دورہ سعودی عرب کی تصدیق، ایران اور یمن پر ریاض سے بات چیت
🗓️ 14 جون 2022سچ خبریں: سینیئر امریکی حکام نے تہران کے وقت منگل کی سہ
جون
میرا کے بیان سے سوشل میڈیا صارفین حیران
🗓️ 22 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)لالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ میرا اکثر نے ایک
اگست
اتحادی حکومت کے رہنماؤں کےخلاف دائر کرپشن کیسز عملی طور پر بند ہوگئے
🗓️ 18 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے ترمیم شدہ احتساب قوانین کے تحت عدالتوں
ستمبر
پشاور میں دہشتگردی،عمران خان سمیت مختلف سیاسی اور عسکری شخصیات کی مذمت اور افسوس
🗓️ 4 مارچ 2022لاہور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے خود کش
مارچ