🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 14 سینیٹرز کی ذاتی رائے پر مبنی قرارداد کی عام انتخابات کے انعقاد کے آئینی عمل میں کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، سپریم کورٹ 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے اپنے احکامات اور آبزرویشنز پر عملدرآمد کروائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ اور اس کی پرزور حمایت کرتی ہے، پی ٹی آئی کی دعا ہے کہ سپریم کورٹ منصفانہ اور جائز انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان فراہم کرتے ہوئے برابری کے میدان کو یقینی بنائے گی۔
یاد رہے کہ آج سینیٹ میں الیکشن ملتوی کروانے سے متعلق قرارداد منظور کی گئی ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے رپورٹ کیا کہ قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔
ڈان نیوز کے مطابق قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں صرف 14 ارکان موجود تھے، قرارداد کے وقت سینیٹ میں کورم پورا نہیں تھا۔
سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سیکیورٹی خطرات ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیز نے ریلیوں پر حملوں کا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔
سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ کورونا کا معاملہ بھی اس وقت ہے، 8 فروری کو انتخابات ملتوی کرنے چاہئیں۔
منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کےحالات انتہائی خراب ہیں، مختلف علاقوں میں موسم سرما اپنی انتہا پر ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں، فروری میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔
قرار داد کے متن کے مطابق موزوں وقت تک الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرے۔
مشہور خبریں۔
امریکی عہدیدار کا اعتراف: حماس غزہ میں موجود رہے گا
🗓️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ
مئی
صیہونی، سعودی،اماراتی اتحاد کا قیام
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش ڈرون
فروری
وزیر خارجہ کا ملکی معیشت کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اعادہ
🗓️ 19 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو مثبت
جون
کہیں نا کہیں گڑبڑ ضرور ہے: ٹرمپ
🗓️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، جو پنسلوانیا میں تقریر کے دوران قاتلانہ حملے
جولائی
امریکہ کے پاس ایران کے خلاف کوئی پلان نہیں
🗓️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: ڈینی سیٹرینووچ نے 2013 سے 2016 تک صہیونی فوج کے انٹیلی
دسمبر
قومی سلامتی پالیسی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتمادمیں لیا گیا: معید یوسف
🗓️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا
جنوری
لاہور ہائیکورٹ کا وفاق کی جانب سے توشہ خانہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی
🗓️ 18 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت
اپریل
امریکہ اور سعودی عرب پر سابق لبنانی وزیر کا بہت بڑا الزام
🗓️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:لبنان کے سابق وزیر نے لبنان کی نئی کابینہ کی تشکیل
اپریل