?️
فیصل آباد: (سچ خبریں) نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے غیرملکی باشندوں کے ذریعے اربوں روپے کے آن لائن فراڈ گینگ کے سرغنہ سابق چیئرمین فیسکو تحسین اعوان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن فراڈ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فراڈ میں ملوث سرغنہ سابق چیئرمین فیسکو تحسین اعوان کو گرفتار کر لیا، ملزم نے چینی گینگ سے مل کر مختلف کمپنیوں کے جعلی کاغذات، ایگریمنٹ اور جعلی پاسپورٹس نمبر تیار کر کے سیکیورٹی اداروں کو بوگس ڈیٹا مہیا کیا تھا.
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ کہ ملزمان نے سیکیورٹی اداروں سے 62 غیر ملکی باشندوں کی موجودگی چھپائی، این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم تحسین اعوان نے ملکی سلامتی کو دا ﺅپر لگایا نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق ملزم تحسین اعوان نے ریکارڈ میں جعلی کمپنیاں ظاہر کیں جن کا وجود ہی نہیں، سیکیورٹی اداروں کو غیر ملکی باشندوں کے جعلی پاسپورٹ نمبر اور غلط معلومات فرہم کیں اور جن کمپنیوں کے نام پر ایگریمنٹ بنائے وہ بھی جعلی نکلے.
سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق ملزم تحسین اعوان نے 72 گرفتار غیر ملکیوں میں سے 62 کی موجودگی اداروں سے چھپائی اور غیر ملکیوں کی مہیا کی گئی فہرست میں نو کے ریکارڈ جعلی پائے گئے، ان اقدامات سے تحسین اعوان نے ملکی سلامتی کو دا پر لگایا سائبر کرائم ایجنسی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد علی رضوی کو مقدمے کا تفتیشی افسر مقرر کیا ہے جو آج ملزم تحسین اعوان کو عدالت میں پیش کر کے تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی برآمد گی کے لئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں کشتی الٹنے سے 4 افراد ہلاک، 19 لاپتا
?️ 16 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں دریا میں کشتی الٹنے سے 4
اپریل
یوکرین کے توپ خانے پر روسی فوج کا حملہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: اتوار کو روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک پریس
ستمبر
صیہونی حکومت کی غزہ میں بنیادی تبدیلیوں کی سازش بے نقاب
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے صیہونی حکومت کی غزہ میں بنیادی تبدیلیوں کی
نومبر
فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت کا اپیل دائر کرنیکا فیصلہ
?️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے سویلینز کے
اکتوبر
اسرائیل کا پہلا چیلنج ایران کا سامنا ہے: گینٹز
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے اس حکومت
جولائی
بائیڈن کے نئے جھوٹ پر حماس کا ردعمل
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس دعوے پر
دسمبر
شام میں دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے:روس
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:شام کے لئے روس کے ایلچی نے آستانہ مذاکرات میں شام
فروری
صیہونی غزہ میں فوجی اڈے بنانے اور حائل زون قائم کرنے میں مصروف
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی اڈے بنانے
دسمبر