عوام کو بجلی میں ریلیف دیا، عنقریب ایک اور بڑی خوشخبری دیں گے، وفاقی وزیر

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی میں بڑا ریلیف دیا ہے، عنقریب عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک گئے ہیں اچھی خبریں لے کر آئیں گے۔

اراکین پنجاب اسمبلی میاں عمران جاوید اور رانا راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے مہنگائی کا طوفان تھم نہیں رہا تھا لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے دن رات محنت کرکے اسے روکا ہے، پاکستان تباہی کے جس دہانے پر چلا گیا تھا ہر کوئی مایوس تھا لیکن اب دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ بیروزگار کو روزگار ملے، اس کے لکے حکومت دن رات کوشاں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف مثالی کام کررہے ہیں، انہوں نے ناممکن کو ممکن بنایا ہے، ہم نے پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کو استحکام ملا ہے، ہم نے آئی ایم ایف کو بھی خیر باد کہنا ہے، ہم نے ملز مالکان کو پابند کرنا ہے کہ وہ گندم خریدیں، زرعی زمین کو تباہ کیا جارہا ہے، کسان کو گندم کی کم از کم قیمت تین ہزار روپے ملنی چاہیئے، پنجاب حکومت کو ملزمالکان کو پابند کرنا چاہیئے کہ وہ کسان سے گندم خریدیں، گندم کا ایک ایک دانہ خریدنا چاہیئے۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کی صورتحال کے بارے میں قطر کا اظہار خیال

🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: قطر کے امیر نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے ساتھ

کیا حماس خود کو دوبارہ تیارکر رہی ہے؟

🗓️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے سیاسی قیادت کو

غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد

🗓️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے بدھ کو اعلان کیا کہ 21 سالہ میجر

سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ جاری

🗓️ 29 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کا وڈھ

افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی:صدرمملکت

🗓️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں امن

غزہ جنگ میں امریکہ کا رول

🗓️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: نوجوان امریکی ووٹروں میں بائیڈن کی مقبولیت غزہ جنگ کے بارے

برکس اجلاس سے میں شریک نہ ہونے پر دفتر خارجہ کا ردعمل

🗓️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے برکس اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چین کو

تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنا واحد حل ہے، رانا ثنااللہ

🗓️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیر اعظم اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے