?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عملے کی ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر پی آئی اے پرواز منزل پر پہنچنے سے قبل ہی اتار لی گئی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عملے کی تبدیلی کی وجہ سے سعودی عرب سے اسلام آباد کی پرواز کو کراچی میں لینڈنگ کروانا پڑ گئی۔ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 9754 ریاض سے اسلام آباد جا رہی تھی۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ طیارہ کے عملے کے ارکان کی ڈیوٹی کا دورانیہ مقررہ وقت سے زیادہ ہو گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کو کچھ وقت کے لیے کراچی میں اتارا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی میں عملے کی تبدیلی کے بعد فلائٹ اسلام آباد روانہ ہو گئی تھی۔دوسری جانب بتایا گیا کہ پاکستان میں ایک اور مقامی نجی ائیرلائن نے اپنے آپریشنز کے آغاز کی تیاریاں شروع کر دی ہیں وفاقی کابینہ نے نجی ائیر لائن کیو ائیر ویز کی منظوری دے دی ہے۔
کیو ائیر ویز کے حکام کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیو ائیرویز جلد ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس حاصل کرلےگی۔ بتایا گیا ہے کہ کیو ائیر لائن فلائٹ آپریشن کا آغاز 3 ائیر بس 320 طیاروں سے کرےگی۔ لائسنس کے اجراء کے 3سے 4ماہ میں اندرون ملک پروازوں کا آغازکردیا جائےگا۔کیو ائیرویز ابتدائی طور پر 3 شہروں کراچی، اسلام آباداور لاہور سے پروازیں آپریٹ کرے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کیو ائیر لائن کو لائسنس ملنے سے ملک میں نجی شعبے میں چلنے والی ائیرلائن کی تعداد 4 ہو جائے گی۔ کیو ائیر سے قبل 3 مقامی نجی ائیرلائنز ملک میں اپنا فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 نجی ائیرلائن فلائی جناح ، کیوایئر اور جیٹ گرین کی جانب سے پاکستان میں ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے حصول کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست دی گئی تھی، اعلان کیا گیا تھا کہ لائسنسن ملتے ہی ان کمپنیوں کی طرف سے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کردیا جائے گا۔
کیو ائیر اور فلائی جناح کی اسکروٹنی مکمل کرکے دونوں ایئرلائنز کے کیسز ایوی ایشن ڈویژن کوبھجوائے گئے تھے۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل ملک کی نئی نجی ائیرلائن ائیرسیال بھی اپنے آپریشنز کا آغاز کر چکی۔


مشہور خبریں۔
شائقین کا جوش و خروش پی ایس ایل کی رونق بڑھنے کا سبب بنا
?️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} شائقین کے جوش و خروش نے پی ایس ایل کی
فروری
’2 دہائی کے دوران 3 ارب صارفین‘، فیس بک کو 20 سال مکمل ہوگئے
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: فیس بُک کے قیام کو 20 سال مکمل ہوگئے ہیں،
فروری
ہمیں ایران کے ایٹمی ایجنسی جائزے پر بھروسہ ہے: واشنگٹن
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی
جون
اسرائیل چار رویے میں تبدیلیاں لانے پر مجبور ہے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے موشے دیان سینٹر کے فلسطینی ریسرچ سینٹر کے
اپریل
بنوں میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، دوسرا زخمی
?️ 5 اکتوبر 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے قریب نامعلوم حملہ
اکتوبر
بھارت ہزیمت چھپانے کیلئے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔ احسن اقبال
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ
مئی
ہائیکورٹ ججوں کے خط کا معاملہ: چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے سپریم
مارچ
اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران اور روس کا حل
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا میں اسرائیلی حکومت کے نئے طرز عمل کو
اکتوبر