یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے، عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے:شیخ رشید

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی، معاشی، اقتصادی اور تعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے، یہ زمینی حقائق سے بے خبر اور فضاء میں معلق ہے نہ ہاتھ آسمان پر اور نہ پاؤں زمین پرلگ رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد  نے کہا کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے کیوں کہ گوٹی پھنس گئی ہے اور جی کا جانا ٹھہر گیا ہے، ہم عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔

بتاتے چلیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے عوام کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی ہے، انہوں نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 ماہ پہلے حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوئی، تحریک کے دوران ہمارے لوگوں پر ظلم کیے گئے، ہمارے لوگوں نے تحریک کے دوران قربانیاں دیں، شہباز شریف نے کئی سو لوگ مقابلے میں مروائے، عابد باکسر نے ٹی وی پر کہا میرے ذریعے لوگوں کو مروایا۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے 25 کوئی جو کیا کبھی نہیں بھولیں گے، ہمارے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے، ہمارے احتجاج میں کبھی تشدد نہیں کیا گیا، ہمارے ڈرانے کے لیے خوف کا ماحول بنایا گیا، تاریخ میں ایسے جلسے نہیں ہوئے جیسے ہم نے کیے، اس پر انہوں نے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا ایف آئی آر کی بارش ہوئی، جب انہوں نے مارچ کیے ہم نے کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی، ہم نے ان کے احتجاج کو روکنے کے لیے کنٹینر نہیں لگائے، شہباز گل کو ایک جملہ کہنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اعظم سواتی کو پوتے پوتیوں کے سامنے مارا گیا، پھر تشدد کیا گیا، ڈرانے کے لیے ان کی اہلیہ کو ویڈیو بھیجی گئی، اعظم سواتی اور شہباز گل پر تشدد کرکے پیغام دیا گیا کہ عمران خان کے ساتھ بھی یہی کریں گے،انہیں لگتا تھا کہ عمران خان ڈر جائے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی جمہوریت کے بحران پر توجہ دینے کی ضرورت

🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے سابق نائب

پیلوسی نے یوکرین میں امریکی فوجیوں بھیجنے کی مخالفت کی

🗓️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:   ہم کیف نہیں جا رہے ہیں پیلوسی نے یوکرین میں

اسرائیل نے غزہ جنگ میں پرانے ٹینکوں کا دوبارہ استعمال کیوں کیا؟

🗓️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Haaretz کے ہتھیاروں کے امور کے تجزیہ کار Odid

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اہم قدم اٹھالیا

🗓️ 31 جولائی 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت

اسرائیل کے ساتھ سمجھوتا نہیں ہو سکتا: الجزائر

🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں:الجزائر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر موسی خرفی نے منگل کے روز

اومی کرون کا خدشہ، مسافروں کے ٹیسٹ کا فیصلہ

🗓️ 2 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون

فارم 47 سے اقتدار میں آنے والوں سے بات چیت کسی صورت نہیں ہوگی. تحریک انصاف

🗓️ 2 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور

25 سال سے بغیر کسی جرم کے سعودی جیل میں موجود نوجوان کی کہانی

🗓️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک نوجوان مصطفی معلم پراس وقت ایک جرم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے