?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہندوستان کے پیروکار ہیں، یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے ایک تھی اور ایک رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کی مختلف جامعات کے 2500 سے زائد طلبہ نے پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، جس کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ مزید اجاگر کرنا اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا تھا۔
نشست کے دوران نوجوانوں میں جوش و خروش دیدنی تھا، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے فضا کو گرما رہے تھے، اس موقع پر پختون طلبہ نے نا صرف اپنی قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا بلکہ دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ طلباءنے پاک فوج سے اپنی بھرپور وابستگی کا اظہار کیا اور قومی سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سراہا، ” پاک فوج زندہ باد” اور "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے بار بار بلند ہوتے رہے جنہوں نے اس اجتماع کو ایک قومی جوش و جذبے کے مظہر میں بدل دیا، یہ نشست نہ صرف ایک تعلیمی سرگرمی تھی بلکہ یہ قومی شعور اور اتحاد کا پیغام لے کر آئی، جس نے نوجوانوں میں نئی توانائی اور ذمہ داری کا احساس پیدا کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے سوچا جب ہم حملہ کریں گے تو پاکستان جواب نہیں دے گا، آپ نے دیکھا آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے، اپنے ملک کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہوا، اللہ کے حکم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی، آہنی دیوار نے وہ تمام غلط حکمت عملی جو بھارت اور مودی نے کی تھی اس کو غلط ثابت کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ آپ کے آرمی چیف نے فیصلہ کیا اور ہندوستان کے 26 مقامات کو نشانہ بنانے کا حکم دیا، جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے حکم پر معصوم ارتضی کو شہید کیا ہم نے اس کو تباہ کیا، جن ائیر بیسز سے جہازوں نے پاکستان پر حملہ کیا ہم نے وہ ائیر بیسز تباہ کیں، ان لوگوں سے سوال بنتا ہے جو یہ سمجھتے تھے کہ پاکستان کے عوام اور فوج ایک دوسرے سے دور ہیں، ایسا ہر گز نہیں، یہ قوم، یہ فوج ہمیشہ سے ایک تھی اور ایک رہے گی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد ہیں، یہ سب دہشت گرد ہندوستان کے پیروکار ہیں، خارجی نورولی کہتا ہے شریعت میں اجازت ہے آپ کافر سے مدد لے سکتے ہیں مگر اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے، افغان بھائیوں سے کہتے ہیں تم بھارت کے آلہ کار نہ بنو، اس خطے اور پاکستان میں جتنی دہشت گردی ہوتی ہے اس کے پیچھے بھارت کا چہرہ ہے، ہم امن پسند ہیں اور امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے لیکن اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہماراجواب اس سے بھی شدید ہوگا۔


مشہور خبریں۔
حج2025 میں16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد کی شرکت
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:سعودی ادارہ شماریات کے مطابق حج 1445ھ میں 16 لاکھ
جون
ترکی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں کے قریب ہے: اردغان
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: ترک صدر نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ چاہتے
دسمبر
امریکا کو حقانی نیٹ ورک کے بارے میں کچھ پتہ نہیں
?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی ٹی وی چینل سی این این کو
ستمبر
حزب اللہ کے میزائلوں سے صیہونیوں کا بڑھتا ہوا خوف وہراس
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کے
جنوری
بجلی کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں:پی ٹی آئی
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ
جون
ہیکرز کی شائع کردہ معلومات نئی ہیں: صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:موساد کے سربراہ کی مالیاتی دستاویزات جاری کیے جانے کے بعد
مارچ
آزادی صحافت پر حملہ قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ کی مخالفت کردی
?️ 26 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ
جنوری
عمران خان قانون سے بھاگے رہے تو انہیں گرفتار کرکے لانا پڑے گا، وزیر داخلہ
?️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان
مارچ