یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔ مرتضی وہاب

?️

کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 برسوں میں گلی محلوں میں نہیں گیا تھا کیوں کہ یہ ہمارا کام نہیں تھا، جب کام نہیں ہوا تو اب میں گلی محلوں میں بھی جاؤں گا اور کام کراؤں گا، ہم آپ کو کام کر کے اور مخالفین سے بھی کروا کے دکھائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاقت آباد کی گلی ہر دل عزیز امجد فرید صابری کی شناخت ہے، ہم اس سڑک کا نام امجد صابری کے نام سے منسوب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد وہ علاقہ ہے جہاں شاید یوسی کے اعتبار سے پیپلز پارٹی کو کبھی پنپنے نہیں دیا گیا، یہاں سے اور لوگوں کو لایا گیا لیکن باصلاحیت اور باکردار لوگوں نے یہاں کی عوام کا مان نہیں رکھا، یہاں کی عوام کا مان رکھا تو پیپلز پارٹی نے رکھا، لیاقت آباد میں کلک کا کام کروڑوں روپے سے ہورہا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی پیپلز پارٹی کے منشور کے تحت کام مکمل کرے گی اور لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ کو بھی ماڈل مارکیٹ بنائیں گے۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے مرحومہ رہنما پیپلز پارٹی بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے حوالے سے کہا کہ ’بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہوں گا، انہیں سلام پیش کرنا چاہوں گا کہ مشکل حالات میں ذوالفقار بھٹو صاحب کا دفاع کیا، ملک میں جمہوریت میں ان کے کردار کو فراموش نہیں کیا جائے گا‘۔

مشہور خبریں۔

رواں سال عراقی سرزمین پر ترک فوج کی جارحیت

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے ایک رہنما نے اس

یمن میں سعودی عرب اور امریکہ کی حالت

?️ 17 مارچ 2021سچ خبریں:امریکہ کا خیال تھا کہ حملہ آور سعودی اتحاد مأرب میں

عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کیلئے ٹیکس نوٹس جاری

?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی ٹی

ایل این جی کی خریداری میں ملوث سرکاری ادارے 24 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ شائع کریں

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی

کراچی چیمبر نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنا مایوس کن قرار دے دیا

?️ 30 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی

بنوں معاملے کے بارے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تازہ ترین بیان

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بنوں کے

اسرائیل حماس اور امریکہ کے خفیہ معاہدے پر غصہ

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے چینل 12 نے آج پیر کی صبح

یمن پر حملے کی اطلاع سعودی عرب اور امریکہ کو دی گئی

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 کے مطابق یمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے