?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، معزز مہمان کا پروقار استقبال کیا گیا۔
فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای صدر کے طیارے کو حصار میں لے کر فضائی سلامی پیش کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ سید عاصم منیر سمیت وفاقی وزراء نے متحدہ عرب امارات کے صدر کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا، اماراتی صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید ہوائی اڈے پر موجود وفاقی وزراء سے بھی بالمشافہ ملے، شیخ محمد بن زاید کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، انہوں نے استقبال کے لیے موجود پاکستان کی مختلف ثقافتوں کے نمائندہ بچوں بچیوں سے اظہار شفقت کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر متحدہ عرب امارات کے ہمراہ وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا ہے، دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس دورے سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔


مشہور خبریں۔
قیام امن کیلئے جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 لگا دی گئی
?️ 7 مارچ 2021جنوبی وزیرستان (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن
مارچ
2050 تک یورپ میں خشک سالی عام ہونے کا خطرہ
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: متعدد ماہرین نے یورپی پارلیمنٹ کی ماحولیاتی صحت عامہ اور
ستمبر
سائنسدانوں نے انجکشن سے خوف زدہ افراد کے لیے ویکسین اسٹیکرتیار کر لیا
?️ 28 ستمبر 2021نارتھ کیرولائنا(سچ خبریں) امریکی سائنس دانوں نے مائیکرو اسکوپک نیڈلز والا ایسا
ستمبر
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر
جولائی
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار، افغانستان کیساتھ ملکر دہشتگردی ختم کریں گے، اسحٰق ڈار
?️ 22 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار
مئی
فلسطینی ریاست کو سویلین ہونا چاہیے اور اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہیے:میکرون
?️ 27 جولائی 2025فلسطینی ریاست کو سویلین ہونا چاہیے اور اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہیے:میکرون
جولائی
آئندہ مون سون کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کرنا ہوں گی۔ مصدق ملک
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ
ستمبر
کلبھوشن یادیو کا کیس مسلم لیگ ن نے بگاڑا: وزیر خارجہ
?️ 13 جون 2021ملتان(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ
جون