یوکرین کے وزیر خارجہ کا اہم دورے پر پاکستان آنے کا امکان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں)یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا ہنگامی دورے پر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔

سچ خبریں کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ جب دورے کے حوالے سے کئی سوالات اٹھنے کا امکان ہے اور روس، بھارت اور مغربی ممالک کی جانب سے دورے کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ روس یوکرین تنازع میں غیر جانبداری برقرار رکھی ہے اور اس چیز کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ اس کی جانب سے کوئی منفی پیغام نہ جائے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ روسی اور پاکستانی حکام کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

دورے کے دوران یوکرینی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے اور ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

یوکرینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان کی جانب سے یوکرین کو مبینہ طور پر اسلحے اور گولہ بارود کی فراہمی سے متعلق تنازع زیر گردش ہے۔

پاکستان نے اسلحہ فراہمی سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے تنازع شروع ہونے کے بعد کسی بھی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے۔

گزشتہ ماہ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے اسلحہ کی کھیپ یوکرین بھیجی جا رہی ہے۔

اس سے قبل ایک اور رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ایک دفاعی تجارتی فرم قائم کی ہے۔

اپریل میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے ایک کمانڈر نے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے راکٹ ملنے سے متعلق بات چیت کی۔

لیکن پاکستانی حکام یوکرین کو اسلحہ فراہمی کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ ملک نے سختی کے ساتھ غیر جانبداری کی پالیسی برقرار رکھی ہے، تاہم ایک عہدیدار نے کہا کہ اگر کوئی تیسرا فریق پاکستان سے خریدا گیا اسلحہ کسی دوسرے ملک کو فراہم کرتا ہے تو اس کی ذمے داری ان ممالک کی اپنی ہے۔

مشہور خبریں۔

مین ریاست کے بیلٹ سے ٹرمپ کا نام ہٹایا گیا

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:شینا بیلوز، سیکرٹری برائے داخلہ امور اور ریاست کی اعلیٰ ترین

بول نیوز کے صحافی صدیق جان کو جوڈیشل کمپلیکس کشیدگی کیس پر گرفتار کیا، اسلام آباد پولیس

?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ نجی

پوٹن نے یوکرین کے معاملے میں مغرب کی کمزوریوں کو کیا بے نقاب

?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنے ایک مضمون میں لکھا

افغان تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بچوں کے حقوق کی محافظ بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے

دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر اسرائیلی حملے

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:باخبر اور میڈیا ذرائع نے حلب اور دمشق کے بین الاقوامی

وزیرخارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے، دفترخارجہ

?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ

اب ہماری فتح کی امیدین ختم ہو گئیں ہیں : صیہونی تجزیہ کار

?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں:  مشہور اسرائیلی تجزیہ کار نہم برنیا نے زور دے کر

بلاول بھٹو کا حکمران کو چیلینج، اوپن بیلٹ ہو یا خفیہ ووٹنگ ہم تیار ہیں

?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے بلاول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے