?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام 11 ہزار 406 ملازمین کو حکومت کا منظور شدہ پیکیج دیا جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو 19 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ روپےکا پیکیج ملے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام 11ہزار 406 ملازمین یکم ستمبر 2025 سے فارغ کردیےگئے ہیں، جنہیں حکومت کامنظور شدہ پیکج دیاجائےگا۔
کارپوریشن کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو 19ارب50کروڑ40لاکھ روپےکا پیکیج ملے گا۔
ایسے مستقل ملازمین جن کی ملازمت کے 2 سال یاکم معیاد رہتی ہے، انہیں باقی مہینوں کی مکمل تنخواہ دی جائے گی، 20سال سے زائد سروس پر مستقل ملازمین کو اپنی ملازمت کے سالوں کی تعداد کے حساب سے موجودہ بنیادی تنخواہ کے مساوی ہر سال کی 2 تنخواہیں ملیں گی۔
20 سال سے کم ملازمت کرنے والے مستقل ملازمین کو اپنی ملازمت کے سالوں کی تعداد کے حساب سے موجودہ بنیادی تنخواہ کے مساوی ہر سال کی 3 تنخواہیں یا سروس کے باقی ماندہ (زیادہ سے زیادہ 50) مہینوں کی 1.25 تنخواہیں ملیں گی۔
اس طرح یوٹیلیٹی اسٹورز کے 5 ہزار 229 مستقل ملازمین کو 13 ارب 18 کروڑ 30 لاکھ روپےکا پیکیج ملے گا۔
دو سال یا اس سے کم عرصے ملازمت کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو باقی ماندہ مہینوں کی موجودہ بنیادی تنخواہ ملےگی۔
16 سال تک ملازمت کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو 30 بنیادی تنخواہیں ادا کی جائیں گی جبکہ 16 سال سے زائد سروس والےکنٹریکٹ ملازمین کو 35 بنیادی تنخواہیں ملیں گی۔
کارپوریش کے کل 3 ہزار 323 کنٹریکٹ ملازمین کو 3 ارب 60 کروڑ 20 لاکھ روپے ملیں گے، ملازمت کا 2 سال یا اس سے کم عرصہ رہنے پر ڈیلی ویجرز کو باقی مہینوں کی37 ہزار روپےکے حساب سے تنخواہ ملےگی جبکہ 10 سال تک ملازمت کرنے والے ڈیلی ویجرز کو 37 ہزارروپے کے حساب سے 15 تنخواہیں ملیں گی۔
10 سے 15 سال سروس کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو 37 ہزار روپے کے حساب سے 28 تنخواہیں دی جائیں گی جبکہ 15 سال سے زائد سروس پر ڈیلی ویجرز کو 37 ہزار روپے کے حساب سے 30 تنخواہیں ملیں گی، یوٹیلیٹی اسٹورز کےکل 2 ہزار 854 ڈیلی ویجرزکو 2 ارب 71 کروڑ 90 لاکھ روپےملیں گے، تنظیم نو پلان کے تحت پہلےفارغ کیےگئے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین پیکیج کے اہل ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکی جنگ کے پاکستان پر اثرات؛ امیر جماعت اسلامی کی زبانی
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 2001ء
جولائی
عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی باتیں بالکل غلط ہیں۔ رانا ثناءاللہ
?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نےکہا
دسمبر
کورونا: اسد عمر کی عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل
?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اومی کرون جنوبی افریقہ سے پھیلنا شروع ہوا،
جنوری
افغان تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بچوں کے حقوق کی محافظ بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے
اکتوبر
ملاکنڈ میں چار روزہ آپریشن میں 9 خوارج ہلاک اور 8 گرفتار کرلیے گئے، آئی ایس پی آر
?️ 20 جولائی 2025ملا کنڈ: (سچ خبریں) خیبرپختونخو اکے ضلع ملاکنڈ میں 16 تا 20
جولائی
خیبر پختونخوا: صوبےکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ
?️ 16 جون 2021پشاور(سچ خبریں) 18 جون کو خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ 2021-22 پیش
جون
شمالی محاذ پر صیہونی فوج جنگی مشقوں کا آغاز
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں بڑے پیمانے
مئی
اردن اسرائیل کا نیا سیکیورٹی چیلنج
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق اردن کے ساتھ
مارچ