یونان کشتی حادثہ: عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر کیس کی سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ یونان میں کشتی ڈوبنے سے کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں، پہلے بھی اسی طرح کشتیاں ڈوبنے سے پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومت انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے اور انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی کا بھی حکم دے۔

بعد ازاں، عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے معصوم پاکستانیوں کو جھانسہ دے کر غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک لے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال یونان کے اسی علاقے میں ایک دردناک واقع ہوا جس میں 262 پاکستانی جاں بحق ہوئے، انسانی اسمگلنگ پاکستان کے لیے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے لہٰذا اس کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے بعد متعدد تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جب کہ کئی لاپتا ہوگئے تھے، دفتر خارجہ نے کشتی حادثے میں بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی تھی۔

یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی نے بتایا کہ کشتی حادثے میں اب بھی درجنوں پاکستانی لاپتا ہیں جن کے بچنے کی امیدیں بہت کم ہیں جب کہ حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارتخانہ اپنے خرچ پر پاکستان بھیجے گا۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مزاحمت نے آج دشمن پر اپنی مساوات مسلط کردی ہے: حماس

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ

ٹرمپ کی اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید

?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے ٹرمپ کے خلاف الزامات کی وضاحت کا پہلا

صیہونی سید حسن نصر اللہ کی خاموشی سے خوفزدہ ، وجہ ؟

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کو لبنان کی

افغانستان کی جنگ ایک شکست تھی: جنرل میک کرسٹل

?️ 14 اکتوبر 2021 سچ خبریں: یاہو فنانس کے ساتھ ایک انٹرویو میں تاہم ریٹائرڈ امریکی

پاکستان نےمقبوضہ کشمیر میں 5 کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر

غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کے لیے صہیونی وزیر کے طنز

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:ہمیں غزہ میں طویل عرصے تک رہنا چاہیے اور میں غزہ

فیکٹ چیک: بھارتی میڈیا پر کراچی پر حملے کی ویڈیو جعلی ہے

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کی جانب سے

زخمی اسرائیلی فوجیوں نے نیتن یاہو کو اپنے کمرے میں جانے کیوں منع کیا ؟

?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ یروشلم کے ایک اسپتال کے شعبے میں ایک اسرائیلی فوجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے