?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اُناسیویں (79) یوم آزادی کے سلسلے میں پنجاب بھر میں شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس بار اُناسیویں یوم آزادی کو ’’حصول آزادی سے تحفظ آزادی“ کا عنوان دیا گیا ہے۔ بہاولپور، راجن پور، گجرات، لیہ، گوجرانوالہ، جہلم، راولپنڈی، اٹک سمیت مختلف شہروں کو سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی کے صدر، سیٹلائٹ ٹاؤن، فیض آباد، چاندنی چوک، راجہ بازار، فوارہ چوک، چیئرنگ کراس اور مری کے مال روڈکو سبز ہلالی پرچموں سے سجادیا گیا۔ گوالمنڈی، موتی بازار، لیاقت روڈ، چکلالہ، سکستھ روڈ، سوینتھ روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر بھی قومی پرچم لہرا دئیے گئے۔ مری روڈ کے دونوں اطراف قومی پرچم، بینر اور آرائشی جھنڈیاں آویزاں کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق یوم آزادی کے سلسلے میں مختلف مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر مشتمل ہورڈنگز اور بڑی بڑی سکرینز بھی آویزاں کی گئی ہیں۔ شہروں کی شاہراہوں پر قومی پرچموں کی بہار میں بچے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اورگھروں پر قومی پرچم لہرانے، گاڑیوں پر پرچم اور سٹیکر لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نوجوانوں اور عام شہریوں نے موٹر سائیکلوں کو بھی قومی پرچم سے سجا لیا۔ سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں بھی کردیا گیا، چوراہوں کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا۔
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر ہسپتالوں، اولڈ ایج ہومز اور دیگر عمارتوں پر بھی خوبصورت انداز میں چراغاں کیاگیا۔ بڑے شہروں کو جوڑنے والی شاہراہوں پر بھی سکرینز، ہورڈنگز اور قومی پرچم لگائے گئے ہیں۔ جشن آزادی کے سلسلے میں پنجاب بھر میں انتظامیہ اور شہری تنظیمیں بھی متحرک ہیں۔ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں یوم آزادی کے سلسلے میں مختلف رنگا رنگ تقاریب کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹیکساس یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہرین کے ساتھ پولیس کا سلوک
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ٹیکساس
اپریل
کیوبا کے صدر کا صیہونیوں کے بارے میں اظہارخیال
?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: کیوبا کے صدر نے مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار
مارچ
امریکی صحافی حراست میں رہے گا: میانمار
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں: یمیانمار کی فوج کے ترجمان ژاؤ من تون نے ایسوسی
اکتوبر
چین نے امریکہ کو کیا آگاہ
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں چینی سفارتخانے کے سرکاری نمائندے کے پریس دفتر نے
جون
کیا پی ٹی آئی کا احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتا ہے؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ
جولائی
امریکہ عراق کے ساتھ اپنے ماتحت گاؤں جیسا سلوک کرتا ہے:عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک کتائب سید الشہدا کے سکریٹری جنرل نے خبردار
جنوری
امریکہ کی مکمل حمایت سے غزہ میں نسل کشی جاری
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کے الکویت اسکوائر
مارچ
اگر میں صدر ہوتا تو ایک ہفتے کے اندر ایران سے راضی ہوجاتا: ٹرمپ
?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو واشنگٹن ٹاؤن شپ،
اپریل