🗓️
اسلام آباد( سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت محنت کشوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، حکومت کامقصد کارکنوں کےفلاحی اداروں کے لیے خودکارنظام وضع کرنا ہے،کوشش ہےمحنت کشوں کو اندرون و بیرون ملک ملازمتوں کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدورپرپیغام میں کہا ہے کہ اسلام نےمحنت کشوں کےحقوق کااحترام کرنے پر خصوصی زور دیا ہے، نبی کریم ﷺ کی کئی احادیث میں محنت کشوں سے منصفانہ سلوک کی تعلیم دی گئی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث محنت کشوں روزاجرت پر کام کرنے والوں کوچیلنج درپیش ہے، حکومت محنت کشوں اوریومیہ اجرت پرکام کرنے والوں کے چیلنج سےآگاہ ہے ، کم آمدن والے محنت کشوں کیلئےحکومت نے مزدور کا احساس پروگرام شروع کیا۔
عمران خان نے کہا کہ یکم مئی ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں ، بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے ، مزدوروں بنیادی حقوق برقرار رکھنے اورمنصفانہ ماحول کے لئے جانیں نچھاور کیں، ہمیں چاہیے اندرون اور بیرون ملک محنت کشوں کے قومی تعمیر کی خدمات کا اعتراف کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ لیبر مارکیٹ کے مدنظر پیشہ وارانہ تربیت اورہنر کی ترقی کے پروگرام شروع کیے ہیں، کوشش ہےمحنت کشوں کواندرون و بیرون ملک ملازمتوں کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کوویڈ19 سے محنت کشوں کیلئےپیدا صورتحال اور چیلنجز سے آگاہ ہے، ہماری پالیسی ہے کہ محنت کشوں کی جان اور معاش کے تحفظ کے مابین توازن ہو ، کوشش ہےدوران وبا محنت کش مناسب ذریعہ معاش کمانے کے بھی قابل ہوں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کم آمدن محنت کشوں کی ضروریات کے مدنظر تیار کیا گیا ہے، ہم محنت کشوں کواپناسمجھتے ہیں اوراس سے حوالے سے اپنی ذمےداریوں سے آگاہ ہیں، پرعزم ہیں کہ اقتصادی ترقی کےثمرات سےمحنت کش سمیت تمام طبقات خوشحال ہوں، اللہ ہمیں اپنے کارکنوں اور خوشحالی کیلئے بہترین کوششیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کی کاربن مارکیٹ پالیسی تیار، سمری منظوری کےلیے وفاقی کابینہ کو ارسال
🗓️ 3 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے کاربن مارکیٹ پالیسی تشکیل دے دی،
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟روس کی زبانی
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے
جنوری
عرب ممالک اور صیہونی اتحاد خطے کے استحکام کے حق میں ہے یا نقصان میں؟
🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا متعد عرب ممالک کے دورے کرنے کامقصد خطے میں
فروری
صیہونی حکومت کے خلاف بالکان کے مسلمان سڑکوں پر
🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے لیے پوری دنیا کے عوام کی حمایت کے تسلسل
اکتوبر
صیہونی حکومت کی جیلوں کو بھرنے کی وجہ سے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی
🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے 50 قیدیوں کو
جولائی
پاک فوج برطانیہ کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہاں ہے:آرمی چیف
🗓️ 24 مارچ 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی کمانڈر
مارچ
کیا یحییٰ السنوار ہتھیار ڈالیں گے؟
🗓️ 8 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کے بارے میں پیرس اجلاس کے منصوبے اور قیدیوں کے
فروری
برطانیہ میں پولیس کے خلاف شدید احتجاج، لندن پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوگئیں
🗓️ 14 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کی دہشت گردی کے خلاف شدید
مارچ