?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین کے سفیر کی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کے نو تعینات سفیر، ریموندس کاروبلس نے آج وزارتِ خزانہ میں وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور پاکستان و یورپی یونین کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ وزیر خزانہ نے سفیر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ معیشت بتدریج بحالی کی طرف گامزن ہے اور پہلے سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔
وزیر خزانہ نے ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں کی اصلاحات، پبلک فنانس اور حکومتی اداروں کے ڈھانچے میں کمی سمیت وسیع البنیاد معاشی اصلاحات پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ نجکاری کا عمل آئندہ دنوں میں مزید تیز ہوگا، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزیراعظم خود اس ایجنڈے کی قیادت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح کے تین بڑے کریڈٹ ریٹنگ اداروں نے پاکستان کے معاشی منظرنامے پر مثبت جائزے دیے ہیں، جس سے یورپی یونین سمیت دو طرفہ شراکت داروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
وزیر خزانہ نے حالیہ سیلاب سے فصلوں، مویشیوں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات پر بھی گفتگو کی اور بتایا کہ اب تک 950 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، این ڈی ایم اے اور سیٹلائٹ امیجری کے ذریعے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ وفاقی کابینہ جلد فیصلہ کرے گی کہ کیا بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی جائے۔
سینیٹر اورنگزیب نے یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم کو فعال کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے یورپی یونین کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی، بالخصوص تیل و گیس، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور توانائی و مالیاتی شعبے کی نجکاری میں، انہوں نے جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت یورپی یونین کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر سفیر ریموندس کاروبلس نے کہا کہ وہ پاکستان آ کر خوش ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، انہوں نے وزیر خزانہ کو کریڈٹ ریٹنگ میں حالیہ بہتری پر مبارکباد دی اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں یورپی یونین کے تعاون کے تسلسل کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 300 سے زائد یورپی یونین کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں اور آئندہ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم آئندہ سال کی پہلی ششماہی میں فعال کر دیا جائے گا۔
سفیر کا مزید کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس نظام نے پاکستان کی برآمدات کو یورپی یونین کی منڈیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کی 30 فیصد سے زائد برآمدات یورپی یونین کو جاتی ہیں۔
انہوں نے یورپی انویسٹمنٹ بینک کے جاری منصوبوں کا بھی ذکر کیا جن میں کراچی میں پانی اور صفائی کے منصوبے شامل ہیں جبکہ ریلویز، توانائی اور دیہی ہاؤسنگ کے شعبوں میں بھی تعاون کے منصوبے زیر غور ہیں۔
سفیر کاروبلس نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس بھی کیا، دونوں فریقین نے پاکستان-یورپی یونین اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مشہور خبریں۔
اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ؛ مریم نواز کیخلاف توہینِ سینیٹ کی کارروائی کا مطالبہ
?️ 22 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن
مارچ
خواتین اور بچیوں کو محروم کرکے افغانستان کامیاب نہیں ہوسکتا
?️ 18 ستمبر 2025خواتین اور بچیوں کو محروم کرکے افغانستان کامیاب نہیں ہوسکتا اقوام متحدہ
ستمبر
’ریاست خطرے میں ہے‘ مولانا فضل الرحمان کا حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان
?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل
مارچ
اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 5 روپے کا اضافہ
?️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں
جولائی
پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری مسئلے کے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: خطے میں تنازعات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسلامی
جولائی
عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور کتب فراہمی کی درخواستیں منظور، سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات جاری
?️ 28 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی
مارچ
آٹھویں سالگرہ کے موقع پر الحشد الشعبی کی فوجی پریڈ
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: وزیر اعظم اور عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف مصطفی
جولائی
برطانیہ کا طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے ان کا ملک طالبان
ستمبر