یورپین پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارد داد پر وفاقی کابینہ کا اجلاس

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج  فیصلہ کیا جائے گا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)یورپین پارلیمنٹ کی  پاکستان سے متعلق قرار داد پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کھل کر اظہار خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے وزراء کا کہنا تھاکہ ہمیں اس قرارداد کا سخت جواب دینا چاہئے تاہم وزیراعظم نے وزراء کو متنبہ کیا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قانون پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور  اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان نے یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد پر گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد کا سخت جواب دیا جانا چاہیے۔وزیراعظم نے کابینہ کے روبرو اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کے دباؤ میں فیصلے نہیں کرتے، ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہر مسلمان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے، حکومت اپنے طور پر معاملات کو دیکھ رہی ہے۔وزیراعظم نے اس موقع پر وزراء کو تنبیہ کی کہ وہ اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

ذرائع کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد نے دوران اجلاس عیدالفطر کی 6 چھٹیاں دینے پر اعتراض کیا اور کہا کہ عید الفطر پر 3 چھٹیاں دینی چاہئیں۔رزاق داؤد نے مزید کہا کہ 6 چھٹیاں ہونے سے ایکسپورٹرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس پر وزیراعظم نے عید کی چھٹیوں کے دوران ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کا اسلام آباد اور کابل سے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ 

?️ 18 اکتوبر 2025یورپی یونین کا اسلام آباد اور کابل سے مکمل جنگ بندی کا

نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد بند کرپشن کیسز بحال

?️ 22 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے قومی احتساب

اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز شدید مندی، انڈیکس میں 1124 پوائنٹس کی کمی

?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز سے

خلیج فارس تعاون کونسل کا غزہ کے بارے میں بیان

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل نے عمان میں ایک غیر معمولی

عرب لیڈروں کی ایران کے ہم پلہ ہونے کی کوشش

?️ 3 جون 2021سچ خبریں:اایک امریکی سینیٹر نے انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک کے

بلوچستان: بارکھان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

?️ 26 فروری 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں

اسرائیل حزب اللہ کو سرحدوں سے ہٹانے پر قادر نہیں ہے: اولمرٹ

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے صیہونی حکومت کے خلاف دردناک مساوات کے

صیہونی حکومت کے زوال کا جائزہ

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یومِ نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر، جسے صہیونی اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے